Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی میں کرنٹ سے اموات،کے الیکڑک پر 5کروڑ کا  جرمانہ عائد

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2019 09:53am
فائل فوٹو

کراچی میں کرنٹ لگنے سے اموات کے باعث نیپرا نے کے الیکڑک پر 5کروڑ کا  جرمانہ عائد کر دیا ۔

کراچی میں  بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری کے الیکڑک پر ڈال دی گئی۔

نیپرا نے کے الیکڑک پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ جاری کردیا،کے الیکڑک کو5  کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔

 نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کئے گئے  فیصلے کے مطابق  کے الیکڑک جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ بھی ادا کرے گا ۔

 نیپرا نے فیصلے میں ہدایت کی کہ کے الیکڑک اپنے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لائے۔

 فصلے میں کہا گیا کہ کےالیکڑک صارفین کوبلا تعطل اور حفوظ بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے ،کے الیکٹرک اپریل 2020 تک بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرے ، کے الیکٹرک بجلی کے ترسیلی نظام کےلیے تھرڈ پارٹی تصدیق کرائے۔

نپپرا نے کہا کہ جولائی اور گست میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div