Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شہباز شریف کی ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2019 10:40am
فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت شہریت بل پر اٹھنے والے طوفان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے  شہید ہونے والے دو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جان قوم اور وطن پر قربان کرنے والے ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، مسلح افواج  کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف اصل مسئلہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،  بھارت کے اندر سے عوام نے انتہاء پسند حکومت کو مسترد کردیا ہے، بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عالمی اداروں سے  جنگی جنون کے بھارتی رویئے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div