Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2020 11:04am
فائل فوٹو

کراچی ،لاہور:ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، 20کلو چکی کا آٹا لاہور اور کراچی میں 1400روپے، اسلام آباد میں 1300، پشاور میں 1250اور کوئٹہ میں 1080روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مہنگائی سے تباہ حال عوام اب آٹے کی قیمت سے بھی پریشان ہونے لگے،ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں بار بار اضافہ کیا جارہا ہے۔

لاہور میں 20کلوچکی کا آٹا،1400روپے اور کمپنی کا آٹا805 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

کراچی میں 20کلوچکی کاآٹا،1400روپےاورفائن آٹا،1280روپے،اسلام آباد میں چکی کا آٹا 1300 روپےاورفائن آٹا805روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

پشاورمیں 20کلوچکی  کا آٹا1250روپےاورفائن آٹا1200روپےمیں دستیاب ہے جبکہ کوئٹہ میں بھی 20کلوچکی کا آٹا1080روپے اور فائن آٹا980 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اب تو روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا کہاں جائیں، کس سے فریاد کریں، کوئی سننے والا نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div