Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

فریال تالپور کا منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 11:06am
فائل فوٹو

اسلام آباد:رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور نے منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔

  فریال تالپور نے 3منجمد بینک اکاؤنٹس  دوبارہ کھلوانے کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کر دی۔

  درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا،فریال تالپور نے عدالت سے منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی۔

 عدالت نے نیب سے بینک منجمد ہونے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیندہ سماعت پر بتایا جائے کس کیس میں فریال تالپور کے بینک اکاؤئنٹس منجمد کیے گئے۔

 احتساب عدالت نے نیب کو 11 فروری تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div