Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، 4شہری زخمی

شائع 04 فروری 2020 06:00pm

بھارتی فورسزکی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے خواتین اور بچوں سمیت 4 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فورسز نے لیپا ویلی میں ایل او سی پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے2خواتین اور بچے سمیت چار بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div