Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 09:22am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےہندو برادری کو مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہندو برادری کو مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کیلئے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے، جس میں روائتی ڈانڈیا اور گربہ رقص بھی کیے جا رہے ہیں۔

شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں میں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں،ہولی کا تہوار 3دن تک جاری رہے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div