کیا بابر اعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر دوسری ٹیم میں جارہے ہیں؟
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبرون بلے باز اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو چھوڑ کر کسی دوسری ٹیم میں جانے کا امکان مسترد کردیا۔
بابر اعظم نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ہمراہ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا، اس دوران اظہر علی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا تعلق لاہور سے ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ آپ لاہور کی نمائندگی کریں تو کیا مستقبل میں لاہور قلندرز کا حصہ ہونگے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیمیں تبدیل کرتے رہیں، شروع سے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا رہا ہوں، اسی کے ساتھ وابستہ رہوں گا، میرے خیال میں اپنی ٹیم کو چھوڑنا نہیں چاہیئے۔
مزید خبریں
پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان حکومت سے مایوس
مجھے گالی دینے والے بھارتی حریف کی اس کے مداحوں نے ٹرولنگ کی، شاہ زیب رند
چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 4 رنز سے شکست
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.