Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 82ہزار سے تجاوز

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2020 07:26am
فائل فوٹو

روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے،ہلاکتوں کی تعداد 82 ہزار سے بڑھ گئیں، متاثرین کی تعداد 14لاکھ31ہزار706تک جاپہنچی۔

دنیاکے209ممالک میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں،اٹلی میں تاحال لاک ڈاؤن برقرارہے،روز سینکڑوں ہلاکتوں کے باعث مجموی تعداد17ہزار120تک پہنچ گئی۔

اسپین میں مزید سیکڑوں افراد کی ہلاکت کےبعدمجموعی تعداد 14ہزارسےتجاوزکرگئی ہیں،ایک لاکھ 41ہزارسےزائدافراد متاثر ہیں جبکہ فرانس میں مجموعی ہلاکتیں 10ہزار300سےزائد ہوگئیں ۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بدستورانتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں تاہم  ان کی حالت مستحکم  ہے ،برطانیہ میں ہلاکتیں 6ہزار170تک  پہنچ چکی ہیں۔

بیلجئیم اورجرمنی میں اب تک دو،دوہزارسےزائد،ایران میں اب تک 3ہزار872،ترکی میں 725اور سعودی عرب میں 41افراد جان کی بازی ہارچکےہیں۔

ادھرجاپان میں بھی ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ،سنگاپور میں  اجتماعات پر پابندی لگادی گئی۔

 ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div