Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان کا افغانستان سےداعش خراسانی گروپ کے گرفتاردہشتگرد کی حوالگی کا مطالبہ

شائع 09 اپريل 2020 01:58pm
فائل فوٹو

پاکستان نے افغانستان سے داعش خراسانی گروپ کے گرفتاردہشتگرد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔اسلم فاروقی پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیرکو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

افغان سفیر سے داعش کے خراسانی گروپ کے لیڈر اسلم فاروقی کی 5اپریل کو افغان حکام کی طرف سے گرفتاری کے حوالے سے  بات ہوئی۔

افغان سفیر پر واضح کیا گیا کہ پاکستان  خراسانی گروہ کی سرگرمیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتا آیا ہے۔اس گروہ کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں، پاکستان اس حوالے سے اپنے مؤقف سے مسلسل افغان حکومت کو آگاہ کرتا رہا ہے۔

 افغان سفیرپرواضح کیا گیا ہے کہ اسلم فاروقی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اس لئے اسلم فاروقی کوپاکستان کے حوالے کیا جائے۔

پاکستان نے زوردیا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ میکنزم اور رابطوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div