Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد15ہزار 525 ہوگئی،343 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2020 07:16pm
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد 15 ہزار525ہوگئی جبکہ343افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید640کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد15ہزار525ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد5827ہوگئی جبکہ سندھ میں 5695 افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 2313،بلوچستان میں 978،گلگت بلتستان میں333،اسلام آباد میں313، اور آزاد کشمیر میں 66 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کیا کورونا وائرس فالج کا باعث بھی بن رہا ہے؟

ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ وائرس عمر رسیدہ افراد کے لیے زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوا ہے کیوں کہ ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے لیکن اب حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر درمیانی عمر کے لوگوں میں فالج کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

کورونا وائرس فرش پر کتنی دیر رہ سکتا ہے؟

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے لوگوں کو تشویش اور خوف میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ یہ وائرس چھونے سے باآسانی پھیل سکتا ہے۔

بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو صرف 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو صرف 2 دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ  پنجاب حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کو 7 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھا تھا۔

ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع 

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔

سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع

سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div