Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس ختم کرنےکافیصلہ کرلیا

اپ ڈیٹ 06 مئ 2020 08:30am
فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اگلی ٹاسک فورس کی سربراہی ان کے داماد جیرڈ کشنر کریں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس ختم کرنےکافیصلہ  کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس نے بخوبی کام نبھایالیکن اب اس میں تبدیلی ہوگی ،یہ فورس آئندہ چند ہفتوں میں ختم کردی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکاکےدوبارہ کھلنے پر مزید اموات کا خدشہ ظا ہر کرتےہوئے کہاکہ ہیلتھ حکام نے کہا نرمی کا خمیازہ مزید اموات اور متاثرین کی شکل میں بھگتنے کیلئے تیار رہا جائے، احتیاطی تدابیرکےساتھ سب کچھ دوبارہ بحال ہوگا۔

کورونا وائرس سے امریکا میں اب تک 12لاکھ سےزائد افراد  متاثرہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی 72ہزار سے بڑھ گئی۔

ادھردوسروں کواحتیاطی تدابیرکا مشورہ دینے والےٹرمپ خود اس پر عمل درآمد نہیں کرتے  امریکی صدرماسک بنانے والی فیکٹری کادورہ کیاتو کہیں ماسک پہننے نہ نظر آئے ۔

کورونا وائرس کے اثرات  سے محفوظ کرنے کیلئے  نیو یارک میں تاریخ میں پہلی بار زیر زمین ٹرین سروس رات کو بند کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div