معروف ماہرتعلیم پروفیسرانواراحمدزئی انتقال کرگئے
کراچی :معروف ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے، انوار احمد زئی علالت کے باعث چند روز سے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
مرحوم کے بھائی اور حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے مطابق پروفیسر انواراحمد زئی علالت کے باعث چند روز قبل آغا خان اسپتال میں داخل ہوئے تھے ،آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
معروف ماہر تعلیم پروفیسر انواراحمد زئی ضیا الدین تعلیمی بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تھے، وہ میٹرک بورڈ، انٹر بورڈ کراچی اور میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔
پروفیسر انواراحمد زئی نے سابق ای ڈی او کراچی اور سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم کے فرائض بھی انجام دئیے ۔
مزید خبریں
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے، وکیل اپنے پیشے کی بے عزتی نہ کریں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کا گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو ایک ماہ میں الاٹمنٹ دینے کا حکم
ججز کا خط: عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل
وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم امور زیر غور
صنعتی ترقی کیلئے کم لاگت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیر اعظم
نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.