Live
sports

کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ولیمہ چھ اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2025 10:46am

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر اور 27 سالہ کھلاڑی ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ابرار احمد کی شادی کی تقریب ہفتے کی شب کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی جہاں ابرار احمد کی بارات کا پرتپاک استقبال ڈھول کی تاپ پر کیا گیا۔

تقریب میں ابرار احمد کے قریبی رشتہ دار، دوست اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ دلہن آمنہ رحیم سے شادی کے بعد ابرار احمد کی ولیمہ کی تقریب اتوار کو کراچی کے مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوگی جس میں کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، ولیمہ کے بعد ابرار احمد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔

ابرار احمد کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹےہیں۔

ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی اہلیہ ان کے والدین کی پسند ہیں اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پایا ہے۔

AAJ News Whatsapp

اب ابرار احمد نہ صرف اپنی ذاتی زندگی کے نئے سفر میں داخل ہو رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔ کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین شادی اور کھیل دونوں میں ابرار کے کامیاب سفر کی دعا کر رہے ہیں۔

اسپورٹس برانڈ ’ریبوک‘ کی اسرائیلی جرسیوں سے لوگو ہٹانے کی تردید

'ہم سیاست نہیں کرتے، ہم کھیل کرتے ہیں'، ریبوک ترجمان
شائع 01 اکتوبر 2025 12:27pm

عالمی کھیلوں کے ساز و سامان بنانے والی کمپنی ’ریبوک‘ نے اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے جرسیز سے اپنا لوگو ہٹانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) سے وابستہ کمپنیوں کے خلاف بین الاقوامی بائیکاٹ کی اپیلیں بڑھ رہی ہیں۔

اس تنازعے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ریبوک نے اپنے اسرائیلی ڈسٹری بیوٹر ’ایم ایس جی‘ کو قومی ٹیم کے لیے فراہم کیے گئے جرسیز سے لوگو ہٹانے کی ہدایت دی۔

پاکستانی باکسر نے بنکاک میں بھارت کو رسوا کردیا، سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ اقدام بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ، سیکشنز ( بی ڈی ایس) تحریک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت کیا گیا۔ آئی ایف اے نے ممکنہ قانونی کارروائی کی دھمکی دی اور ریبوک پر الزام لگایا کہ وہ بائیکاٹ کے دباؤ کے سامنے جھک گئی۔

شعیب اختر کی بھول پر ابھیشیک بچن نے پاکستان ٹیم کو ٹرول کر دیا

ریبوک کے ایک ترجمان نے 30 ستمبر کو رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے کہا، ’ریبوک اپنی ثقافتوں کو میدان کے اندر اور باہر متحد کرنے کے ریکارڈ پر فخر محسوس کرتی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کہ ریبوک نے آئی ایف اے سے قومی ٹیم کے جرسیز سے اپنا لوگو ہٹانے کی ہدایت دی، بالکل غلط ہیں۔ ہم اپنی برانڈ اور مقامی لائسنس ہولڈر کی آئی ایف اے کے ساتھ وابستگی کو جاری رکھیں گے۔ ہم سیاست نہیں کرتے، ہم کھیل کرتے ہیں۔‘

آئی ایف اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے بین الاقوامی میچز کے لیے آفیشل جرسیز میں ریبوک کا لوگو پہلے کی طرح موجود رہے گا۔ اسرائیل کے کھلاڑی، جو ریبوک کے اسپانسرڈ جرسیز پہنے ہوئے تھے، نے 5 ستمبر کو مالڈوا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ سے قبل چیسینا میں گروپ فوٹو کے لیے پوزبھی دیا۔

شعیب اختر کی بھول پر ابھیشیک بچن نے پاکستان ٹیم کو ٹرول کر دیا

شعیب اختر کا ماننا ہے کہ موجودہ پاکستان ٹیم بھارت کو کڑی ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2025 09:34pm

ایشیا کپ فائنل سے قبل ابھیشیک بچن نے شعیب اختر کی غلطی کا دلچسپ جواب دے کرماحول خوشگواربنادیا جب سابق فاسٹ بولرنے لائیو ٹی وی پر نوجوان بھارتی اوپنرکو ابھیشیک شرما کی بجائے ابھیشیک بچن کہہ دیا۔

یہ واقعہ ایک کرکٹ ٹاک شو کے دوران پیش آیا۔ شعیب اختر پاکستان کی فائنل میں بھارت کے خلاف کارکردگی پر تبصرہ کر رہے تھے۔ انہوں نےکہا، ’اگر پاکستان ابھیشیک بچن کو جلد آؤٹ کر دے، تو مڈل آرڈر کا کیا ہوگا؟ ان کا مڈل آرڈر اچھا نہیں کھیل رہا۔‘

حارث رؤف پر ہوا جرمانہ محسن نقوی اپنی جیب سے ادا کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اس پر شو کے میزبان اور دیگر مہمانوں نے فوراً وضاحت کی کہ شعیب اختر ابھیشیک شرما کے بارے میں بات کر رہے تھے، جو حالیہ میچوں میں شاندار فارم میں ہیں اور مسلسل نصف سنچریاں بنا رہے ہیں۔ تاہم، کرکٹر کے بجائے بالی وُڈ اسٹار کا نام لینے کی یہ غلطی فوراً وائرل ہو گئی۔

AAJ News Whatsapp

ابھیشیک بچن جو اپنے مزاحیہ انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں، نے X (سابقہ ٹویٹر) پر جواب دیتے ہوئے لکھا، ’سر، عزت کے ساتھ، یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ایسا کرپائیں اور میں خود بھی کرکٹ کھیلنے میں اچھا نہیں ہوں۔‘

ابھیشیک کا یہ ہلکا پھلکا طنز آمیز جملہ صارفین کے درمیان کافی مقبول ہوگیااور میچ کی ڈسکشن میں ایک مزیدار موڑ لے آیا۔

ایشیا کپ فائنل میں پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ منسوخ ہونے کا امکان

یاد رہے کہ اب تک بھارت نے جاری ایشیا کپ میں پاکستان کو دو بار شکست دی ہے: گروپ مرحلے میں سات وکٹوں سے اور سپر فور میں چھ وکٹوں سے۔ اس کے باوجود شعیب اختر کا ماننا ہے کہ موجودہ پاکستان ٹیم بھارت کو کڑی ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شعیب اخترکا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف فتح کا ایک اہم عنصر اوپنر ابھیشیک شرما کو جلد آؤٹ کرنا ہے، جو اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

شاہد آفریدی کی راہول گاندھی کی تعریف پر بھارتی سیاستدانوں کو مرچیں لگ گئیں

بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی گولہ باری جاری
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2025 11:57am

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے حالیہ بیان نے بھارت میں سیاسی بحث کو بھڑکا دیا ہے جو انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ میچ کے حوالے سے ایک پینل ڈسکشن کے دوران کہی۔ جس کے بعد بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

شاہد آفریدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کانگریس ایم پی راہول گاندھی کی تعریف کی، جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

ہندوستان ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے کہا کہ وہ لوگ جو بھارت کے خلاف ہیں، وہ راہول گاندھی کی تعریف کر رہے ہیں اور اس بیان کو ملک دشمن موقف قرار دیا گیا۔

بی جے پی کے ترجمان شہزاد پوناوالا نے کہا، ’حافظ سعید کے بعد، اب شاہد آفریدی راہول گاندھی کی تعریف کر رہے ہیں۔ کوئی حیرت کی بات نہیں، جو بھی بھارت سے دشمنی رکھتا ہے وہ کانگریس میں راہول گاندھی کا ساتھ مل جاتا ہے۔‘

بی جے پی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ امیت مالویہ نے کہا،’ہندو دشمن شاہد آفریدی، جو کشمیر کو پاکستان میں شامل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، اچانک راہول گاندھی کی تعریف کر رہے ہیں۔‘

یونین وزیر کرن رججیو نے کہا، ’راہول گاندھی پاکستان کے لیے ہمیشہ محبوب رہے ہیں، شاہد آفریدی اور پاکستان کے لوگ انہیں اپنا لیڈر بنا سکتے ہیں۔‘

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے آفریدی نے کہا ہے کہ،’یہ (بھارت کی) حکومت ہندو اور مسلم کا مذہبی کارڈ کھیلتی ہے تاکہ اقتدار میں رہا جائے۔ یہ ایک بہت خراب سوچ ہے۔ راہول گاندھی کی سوچ بہت مثبت ہے، وہ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ،

’کیا ایک اسرائیل کافی نہیں جو آپ دوسرا اسرائیل بننے کی کوشش کررہے ہیں؟‘

شاہد آفریدی کے بیان نے بھارت میں جلتی پرتیل کا کام کر کے سیاسی تناؤ کو بڑھا دیا ہے اور بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

یہ معاملہ نہ صرف سیاست بلکہ عوامی مباحث میں بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین دونوں فریقین کے موقف پر متحرک ہیں۔

ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت-پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟

2024 کے اولمپکس کے بعد یہ دونوں عالمی معیار کے کھلاڑی مقابلے میں آ رہے ہیں
شائع 16 ستمبر 2025 12:46pm

ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شائقین کی نظریں نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کے جاولین مقابلے پر مرکوز ہیں۔

پیرس 2024 اولمپکس کے بعد یہ دونوں عالمی معیار کے کھلاڑی مقابلے میں آ رہے ہیں اور سب یہ دیکھنے کے لیے بیتاب کہ آیا ایشیا کپ T20 کے ہینڈشیک تنازعے کا سایہ دوبارہ منڈلائے گا یا دونوں کھلاڑی اپنے باہمی احترام کو برقرار رکھیں گے۔

تاریخ گواہ ہے کہ کھیل اکثر ایک پل کی طرح کام کرتا ہے، جہاں کھلاڑی اپنی قومیت یا سیاسی اختلافات کو ایک لمحے کے لیے بھول کر مہارت دکھاتے ہیں۔

1999 میں کارگل تنازعے کے چند ماہ قبل پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم چنئی میں شائقین کی زرودا تالیاں اسٹیڈیم میں گونجی، جب بھارت کے شائقین نے پاکستان کے حوصلہ اور کھیل کی مہارت کو سراہا۔

پچھلے برسوں میں بھی خیر سگالی کے ایسے لمحات نظر آئے، جیسے شاہین آفریدی کا جسپریت بمراہ کو بچوں کے کپڑوں کا تحفہ دینا یا پاکستانی ٹیم کا 2016 کے بعد بھارت میں پرتپاک استقبال۔

مگراب حالات نے کروٹ لے لی ہے اور اپریل 2025 میں پہلگام حملے اور مئی کے تنازعے نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے اور دبئی میں ایشیا کپ T20 کے دوران ہینڈشیک تنازعہ نے حالات کو مزید حساس بنا دیا۔

کرکٹ کے برعکس، جاولین کا شعبہ چھوٹا اور اعلیٰ معیار کا ہے، جہاں کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف مقابلہ کرتے ہیں بلکہ باہمی احترام کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔

ارشد اورنیرج کا تعلق اس خاص ماحول سے ہے، جہاں مقابلہ دشمنی کی بنیاد پر نہیں، بلکہ کھیل کی مہارت اور باہمی عزت پر مبنی ہے۔

شروعات 2016 میں ہوئی، جب دونوں نے بین الاقوامی سطح پر پہلا مقابلہ کیا۔ نیرج نے فوراً اپنا غالب مقام قائم کیا، جبکہ ارشد دھیرے دھیرے اپنی صلاحیتوں کو نکھارتا گیا۔

2018 کے ایشین گیمز جکارتہ میں نیرج نے 88.06 میٹر کے تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، اور ارشد نے 80.75 میٹر کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس دوران دونوں کی پوڈیم تصویر وائرل ہوئی، جس میں دونوں اپنے قومی جھنڈے اوڑھے، ہاتھ ملا کر سر جھکائے ہوئے تھے۔

پیرس اولمپکس میں ارشد نے 92.97 میٹر کے تھرو کے ساتھ پاکستان کا پہلا اولمپک گولڈ جیتا، جبکہ نیرج 89.45 میٹر کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔ اس کے بعد مقابلہ حقیقی دشمنی اور باہمی احترام کی علامت بن گیا۔ نیرج اور ارشد نے نہ صرف اپنی صلاحیتیں بڑھائیں بلکہ جنوبی ایشیا کو جاولین کے عالمی نقشے پر لے آئے۔

نیرج کی والدہ سروج دیوی نے ارشد کے لیے محبت ظاہر کی اور ارشد کی والدہ نے نیرج کے لیے یہی جذبات دہرائے، یہ شائقین کے لیے انمول لمحات تھے، جہاں کھیل میں سیاست کی بجائے انسانیت اور احترام بازی لے گئی۔

پہلگام حملے کے بعد نیرج نے یوٹرن لیتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ وہ اور ارشد کبھی قریبی دوست نہیں تھے۔

انہوں نے کہا، ’احترام تھا، لیکن بھائی چارے کی کہانی کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ اب چیزیں پہلے جیسی نہیں رہیں گی۔‘

نیرج چوپڑا کلاسک کے دوران بھی ارشد کی شرکت حالات کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکی۔

ارشد نے ٹوکیو جانے سے قبل کہا ہے کہ،’میرا سب سے بڑا مقابلہ ہمیشہ نیرج چوپڑا کے ساتھ ہوتا ہے، لیکن اصل مقابلہ اپنے آپ سے ہے۔ میں اچھی حالت میں ہوں اور مکمل تیاری کے ساتھ ٹوکیو آ رہا ہوں۔‘

AAJ News Whatsapp

ٹوکیو میں ارشد اپنی اولمپک فتح کو مستحکم کرنے کے لیے میدان میں ہیں تو دوسری جانب نیرج عالمی چیمپیئن کے طور پر اپنی برتری برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ دونوں کھلاڑی جرمن حریف جولیان ویبر سے بھی مقابلہ کریں گے۔

شائقین نہ صرف ریکارڈ توڑنے والے تھروز دیکھیں گے بلکہ چھوٹے اشارے، مشترکہ نظروں اور باہمی احترام کے لطیف لمحات بھی اہم ہوں گے۔

موجودہ حالات میں ہینڈشیک کا نظرانداز ممکن ہے، مگر ان لوگوں کے لیے جو اس دشمنی کو ایشیائی سطح سے عالمی سطح تک فالو کر رہے ہیں، یہ لمحہ یادگار ہوگا۔

سعودی عرب پہلی مرتبہ 2027 میں ریسل مینیا کی میزبانی کرے گا

ایونٹ پہلی بار شمالی امریکہ سے باہر ہوگا
شائع 13 ستمبر 2025 04:34pm

سعودی عرب نے کھیلوں اور تفریحی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل قائم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 میں عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے شو ریسل مینیا 43 کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ ریسل مینیا شمالی امریکہ سے باہر منعقد کیا جائے گا۔

یہ اعلان سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی ال شیخ نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسل مینیا کو ریاض سیزن 2027 کا حصہ بنایا جائے گا، جو مملکت کا سب سے بڑا سالانہ تفریحی اور کھیلوں کا میلہ ہے۔

ترکی ال شیخ نے اس فیصلے کو ”سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے تفریحی شعبے کے لیے ایک تاریخی لمحہ“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا، ”ریسل مینیا دنیا بھر میں پروفیشنل ریسلنگ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور اسے ریاض سیزن کے دوران منعقد کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہوگی۔ ہم شائقین کو ایک ایسی یادگار اور شاندار ریسل مینیا دینا چاہتے ہیں جو تاریخ رقم کرے۔“

دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کانٹینٹ آفیسر اور سابق عالمی چیمپئن پال ”ٹرپل ایچ“ لیوسک نے سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ، ”سعودی عرب نے عالمی کھیلوں اور لائیو ایونٹس کی دنیا کا منظرنامہ بدل دیا ہے۔ ہم یہاں ایک ایسی ریسل مینیا پیش کرنے کے منتظر ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔“

1985 سے ریسل مینیا کی تاریخ شمالی امریکی شہروں تک محدود رہی ہے، تاہم سعودی عرب کے ساتھ یہ نیا معاہدہ ڈبلیو ڈبلیو ای اور مملکت کے تعلقات میں نئی جہت لے کر آیا ہے۔

یہ اعلان سعودی عرب کی اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت ملک اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور ریاض کو عالمی کھیلوں و تفریحی تقریبات کا مرکز بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

AAJ News Whatsapp

ڈبلیو ڈبلیو ای اور سعودی عرب کے درمیان 2018 میں 10 سالہ شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت ہر سال مملکت میں بڑے شوز اور پریمیم لائیو ایونٹس ( پی ایل ای ایس) جدہ اور ریاض میں منعقد ہو چکے ہیں، جنہیں دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے دیکھا۔

ابتدا میں ان ایونٹس کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے شوز میں شمار نہیں کیا جاتا تھا، تاہم اس سال ڈبلیو ڈبلیو ای نے رائل رمبل 2026 کو بھی ریاض میں منعقد کرنے کا اعلان کیا، جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی پیشرفت نے مستقبل میں مزید بڑے ایونٹس سعودی عرب منتقل کرنے کی راہ ہموار کی، جن میں سب سے بڑا ریسل مینیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال لاس ویگاس میں منعقد ہونے والا ریسل مینیا ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا سب سے منافع بخش ایونٹ قرار پایا تھا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد، ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلا ریسل مینیا 42 بھی اپریل میں ایک بار پھر لاس ویگاس میں منعقد کیا جائے گا۔

دھونی کی بالی ووڈ میں سرپرائز انٹری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

'دی چیس' کے دھماکے دار ٹیزر میں دھونی کا نیا انداز وائرل
شائع 09 ستمبر 2025 11:15am

بھارت کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ مہندر سنگھ دھونی اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دینے کے لیے تیار ہیں کرکٹ کے میدان اور اشتہارات میں کامیاب جلوہ گری کے بعد اب وہ بالی ووڈ اداکار بننے جارہے ہیں۔

ایم ایس دھونی بالی ووڈ اداکار آر مادھون کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ میں ایکشن ہیرو کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔

ہدایت کار وسن بالا کے پروجیکٹ دی چیس کا پہلا ٹیزر 7 ستمبر کو آر مادھون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ چند سیکنڈز کے اس ٹیزر نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ویڈیو میں دھونی اور مادھون سیاہ رنگ کی وردی اور بلٹ پروف جیکٹس پہنے، اسپیشل ٹاسک فورس کے افسران کی طرح نظر آتے ہیں۔ دونوں نے بندوقیں تھام رکھی ہیں اور ایک گینگ کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مادھون نے کیپشن میں لکھا: ”ایک مشن، دو فائٹرز… سیٹ بیلٹ باندھ لیجیے، ایک دھماکہ خیز پیچھا شروع ہونے والا ہے۔“

ٹیزر میں دھونی کوبطور ”کول ہیڈ افسر“ جبکہ مادھون کو ایک زیادہ جوشیلا اور رومانوی ٹچ رکھنے والے فائٹر کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں کا مشن مشترک ہے اور انہیں ایکشن موڈ میں دیکھ کر مداحوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مادھون نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ دی چیس دراصل کوئی فلم ہے، ویب سیریز ہے یا پھر کسی بڑے برانڈ کا اشتہار۔ اس راز نے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھا دی ہے۔

AAJ News Whatsapp

سوشل میڈیا پر ٹیزر شیئر ہوتے ہی دھونی ٹرینڈ کرنے لگے۔ صارفین نے دھونی کے ایکشن سینز کو بھرپور پسند کیا۔ ایک صارف نے لکھا:”یہ ضرور فلم ہونی چاہیے، ٹیزر بہت تھرلنگ ہے۔“

جبکہ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ کسی بڑے بجٹ کا اشتہار بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم اکثریت کا ماننا ہے کہ دھونی اگر واقعی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں تو یہ ان کے کرکٹر سے اداکار تک کے شاندار سفر کا آغاز ہوگا۔

اگرچہ ابھی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، مگر یہ سوال ہر جگہ گردش کر رہا ہے کہ ”کیا دھونی نے کرکٹ فیلڈ کے بعد واقعی بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے؟“

ویرات کوہلی اور ایس ایم دھونی کو یوراج سنگھ سے کیا خوف تھا؟ والد کا بڑا انکشاف

کیا واقعی یوراج سنگھ کو ان کے عروج کے وقت وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ مستحق تھے؟
شائع 06 ستمبر 2025 11:57am

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد، یوگر اج سنگھ نے ایک حیران کن دعوی کیا ہے۔ ان کے مطابق ویرات کوہلی کبھی بھی یوراج سنگھ کے دوست نہیں تھے اور نہ ہی مہندر سنگھ دھونی۔ دونوں کو یہ خوف تھا کہ کہیں یوراج سنگھ ان کی ”کپتانی کی کرسی“ نہ چھین لیں۔

ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق جب یوگر اج سنگھ سے ان سائیڈ اسپورٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ایم ایس دھونی کے بعد جب ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے کپتان بنے تو وہ یوراج سنگھ کے اچھے دوست تھے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس وقت کوہلی یوراج کو زیادہ مواقع دے سکتے تھے؟

AAJ News Whatsapp

اس پر یوگر اج نے جوب دیا، ”اس دنیا میں جہاں کامیابی، دولت اور شہرت ہو وہاں کوئی دوست نہیں ہوتا۔ وہاں صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جو موقع ملنے پر پیٹھ میں چھرا گھونپ دیتے ہیں۔“

یوگر اج سنگھ نے الزام لگایا کہ دھونی سے لے کر کوہلی تک سبھی بڑے کھلاڑی یوراج سے اس لیے ڈرتے تھے کہ کہیں وہ ان کی کرسی نہ چھین لیں۔ ”یوراج خدا کی طرف سے بنایا گیا ایک عظیم کھلاڑی تھا۔ وہ عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جس سے سب ڈرتے تھے ایم ایس دھونی سے لے کر ہر کوئی۔ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنا بڑا کھلاڑی دراصل ایک بڑے دل کا بھی انسان ہے، جو دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ ا پنے دوست کو پہچانو۔ یوگراج کے بقول“میں نے یوراج سے کہا کہ اس دنیا میں اگر تمہیں کوئی سچا دوست ملا ہے تو وہ صرف سچن ٹندولکر ہے۔ سچن سب کو بھائی کی طرح چاہتے تھے، سب کے بھلے کی سوچتے تھے، اسی لیے انہیں کرکٹ کا بھگوان کہا جاتا ہے۔“

یاد رہے کہ یوراج سنگھ نے بھارت کے لیے 2000 سے 2017 تک 402 بین الاقوامی میچ کھیلے، جن میں 11178 رنز اسکور کیے۔ ان کا بیٹنگ اوسط 35.05 رہا، جبکہ انہوں نے 17 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 148 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تین ملکی سیریز: افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

ابراہیم زادران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا
شائع 05 ستمبر 2025 11:36pm

شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

ابراہیم زادران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یواے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کے 170 رنز کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 5 وکٹ پر 166 رنز بناسکی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا۔

قبل ازیں شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، کپتان ابراہیم زدران 48 اور رحمان اللّٰہ گرباز 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

AAJ News Whatsapp

گل بدین نائب نے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ مل کر افغانستان کے لیے شاندار اختتام کیا، جب انہوں نے محض 18 گیندوں پر ناقابل شکست 40 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

گل بدین نائب 14 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عمرزئی نے 9 گیندوں پر 14 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سمرنجیت اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

شارجہ میں جاری ایونٹ کا یہ آخری لیگ میچ ہے، کل آرام کا دن ہوگا اور اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ میں افغان ٹیم کی قیادت ابراہیم زادران کررہے ہیں، راشد خان نے ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد آج کے میچ میں آرام کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللّٰہ گرباز، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، نور احمد، گل بدین نبی، شراف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، فرید احمد ملک اور عبداللّٰہ احمد زئی شامل ہیں۔

یو اے ای کی فائنل الیون میں کپتان محمد وسیم، محمد زوہیب، آصف خان، علی شاہ شرافو، راہول چوپڑا، ہرشیت کوشک، حیدر علی، محمد فاروق، محمد روہید، جنید صدیقی اور سمرنجیت سنگھ شامل ہیں۔

سہ فریقی سیریز: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی
اپ ڈیٹ 30 اگست 2025 11:51pm

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر ایونٹ کی مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان یو اے ای کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے دی، یو اے ای کی ٹیم 208 رنز ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 176 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کو فتح کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا، صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز 26 گیندوں پر 56 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ سکورر رہے ، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

یو اے ای کی جانب سے ساغر خان اور جنید صدیقی نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

یو اے ای کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ، شاہد آفریدی اور حارث روف کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلما ن آغا نے کہا کہ یو اے ای کی ٹیم پر دباو بڑھانے اور بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر کا شکار

سابق کرکٹر کا مداحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ
شائع 27 اگست 2025 11:37am

سابق آسٹریلوی کرکٹ کپتان اور دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمین مائیکل کلارک ایک بار پھرجلد کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

43 سالہ سابق کھلاڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی صحت سے متعلق اپڈیٹ شیئر کرتے ہوئے ناک سے کینسر زدہ جگہ کی سرجری کی تصویر پوسٹ کی اور مداحوں کو جلد کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے حالیہ پیغام کے ذریعے کلارک نے خاص طور پر نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سورج کی مضررساں شعاعوں سے بچاؤ، جلد کی حفاظت اور باقاعدہ چیک اپ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ وقت پر تشخیص اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

کلارک نے لکھا، ”جلد کا کینسر ایک حقیقت ہے، خاص طور پر آسٹریلیا جیسے ملک میں۔ آج ناک سے ایک اور حصہ کاٹا گیا۔ یہ ایک دوستانہ یاد دہانی ہے کہ اپنی جلد کا باقاعدہ معائنہ کروائیں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور میرے معاملے میں تو جلدی تشخیص اور باقاعدگی سے چیک اپ بہت ضروری ہیں۔“

انہوں نے اپنے معالج کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے مرض کی ابتدائی سطح پر تشخیص کر لی۔

مائیکل کلارک کی جلد کے کینسر سے لڑائی نئی نہیں۔ انہیں پہلی بار 2006 میں یہ مرض لاحق ہوا تھا، جبکہ 2019 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کے چہرے سے تین نان میلانوما زخم ہٹائے تھے۔

اس وقت بھی انہوں نے سورج کی مضر شعاعوں سے بچاؤ کی تلقین کرتے ہوئے کہا تھا، ”ایک اور دن، ایک اور زخم میرے چہرے سے کاٹا گیا… نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ سورج کی شعاعوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے تمام اقدامات کریں۔“

مائیکل کلارک کی نمائندگی میں آسٹریلوی ٹیم نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2015 کے درمیان آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 115 ٹیسٹ، 245 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

بطور کپتان 74 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی جن میں 47 فتوحات حاصل کیں اور 139 ون ڈے میچز میں قیادت کی، جن میں 2015 کا ورلڈ کپ اور 2013–14 کی ایشز میں 0-5 کی تاریخی جیت بھی شامل ہے۔

ان کا جارحانہ انداز، قائدانہ صلاحیت اور مشکل لمحات میں استقامت نے انہیں آسٹریلیا کے عظیم ترین کپتانوں کی صف میں کھڑا کیا۔

’میرے لیے یہ قربانی نہیں ہے‘، رونالڈو کی فٹنس روٹین: خوابوں کو حقیقت بنانے کا سفر

صحت کے لیے محنت کرنا ضروری ہے، رونالڈو
شائع 25 اگست 2025 09:32am

کرسٹیانو رونالڈو، ایک ایسا نام جو دنیا بھر میں فٹبال، فٹنس اور لگن کی علامت بن چکا ہے۔ میدان میں ”وحشی“ کی طرح کھیلنے والا یہ اسٹار کھلاڑی نہ صرف بے شمار اعزازات اپنے نام کر چکا ہے بلکہ آج بھی مسلسل خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر بہتر بنانے کی کوششوں میں سرگرداں ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے ان کے طرزِ زندگی اور صحت کے متعلق سوال کیا گیا تو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے کہا،”سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک روٹین ہو۔ تسلسل اچھا ہے، جنون نہیں۔ کرسٹیانو جیسا مت بنو، کیونکہ کرسٹیانو پاگل ہے۔ یہاں تک کہ میرے دوست بھی سمجھتے ہیں کہ میں ایسی زندگی گزارنے کے لیے بیمار ہوں۔ لیکن میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ میں یہ سب آسانی اور خوشی سے کرتا ہوں۔“

رونالڈو کا مسلم طرز پر دعا مانگنا سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

جم جانے کی عادت پر گفتگو کرتے ہوئے رونالڈو نے ایک نہایت سادہ مگر گہرا نکتہ بیان کیا، ”میرے لیے یہ قربانی نہیں ہے۔ کبھی کبھی دل نہیں چاہتا، لیکن میں جاتا ہوں کیونکہ میں نے خود سے وعدہ کیا ہے۔ میں ہر دن خوشی خوشی نہیں جاتا، لیکن صحت کے لیے محنت کرنا ضروری ہے۔“

رونالڈو کی اس سوچ کے پیچھے جو نفسیاتی اصول کارفرما ہیں، ان پر ماہرین روشنی ڈالتے ہیں۔ کلینیکل ماہرِ نفسیات کامنا چھیبّر کے مطابق:

”نظم و ضبط اور تسلسل وہ بنیادی ستون ہیں جو وقت کے ساتھ بڑے نتائج دیتے ہیں۔ یہ دونوں عوامل ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں اور ان کا ہونا زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔“

رونالڈو ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں بسنے کو تیار

ان کا ماننا ہے کہ اگرچہ موٹیویشن صرف ایک وقتی چنگاری ہے، لیکن تسلسل اور نظم و ضبط ہی وہ قوتیں ہیں جو انسان کو روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھاتی ہیں۔

حبِلڈ (Habuild) کے سی ای او اور یوگا ٹرینر سوربھ بوتھرا اس سوچ کی تائید کرتے ہیں، ”مرکزی بات یہ ہے کہ ایک پائیدار طرزِ زندگی اختیار کی جائے۔ سادہ چیزیں، جب تسلسل سے کی جائیں، تو حیرت انگیز نتائج دیتی ہیں ،جو کسی جادو سے کم نہیں ہوتے۔“

انہوں نے کہا، ”تو جب آپ پروٹین شیک کے لیے ہاں کرتے ہیں، تو روزانہ کی ورزش اور معیاری نیند کو نہ بھولیں۔“

رونالڈو کی فٹنس روٹین کی ایک جھلک ان کے انسٹاگرام پر اکثر دیکھی جا سکتی ہے، جہاں وہ جم میں مسلسل محنت کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ تسلسل ہی ان کی غیر معمولی کارکردگی کا راز ہے۔

ڈی ہاسپٹلز کے کلینیکل ماہرِ نفسیات اور سائیکوتھراپسٹ، شریکاری، کہتے ہیں، ”جو لوگ ایسے ماحول میں پلتے ہیں جہاں کامیابی اور زیادہ کام کو اہمیت دی جاتی ہے، وہ بچپن سے ہی یہ سمجھ لیتے ہیں کہ صرف کام کرنےسے ہی ان کی قدر ہوتی ہے۔۔“

”افراد کے لیے آرام کو اہمیت دینا مشکل بنا دیتا ہے اور اکثر ’ہسل کلچر‘ میں پرورش پانے والے یہ سمجھتے ہیں کہ آرام کرنا دراصل پیچھے رہ جانے کے مترادف ہے۔“

شریکاری کے مطابق ضروری ہے کہ لوگ اپنی زندگی میں توازن کی تعریف خود طے کریں اور ایسی زندگی گزاریں جو صرف محنت ہی نہیں بلکہ ذہنی و جسمانی فلاح و بہبود کو بھی شامل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باریکی سے مشاہدہ کرنا محض ایک فطری صلاحیت نہیں، بلکہ اسے پیدا کیا جا سکتا ہے۔

”یہ خوبی ماڈلنگ، مستقل حوصلہ افزائی، اور ایسے ماحول میں پروان چڑھتی ہے جو مشاہدے اور تجسس کی حوصلہ افزائی کرتا ہو۔“

یاد رکھیں ماہرین کے مطابق صرف تعلیمی میدان تک محدود رہنے کے بجائے مختلف مہارتوں میں دلچسپی لینے کی حوصلہ افزائی، باریکی پر توجہ دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ موسیقی، کھیل، فنونِ لطیفہ، اور کہانی گوئی جیسے شعبوں سے جُڑنے سے انسان کی سوچ میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور تخلیقی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے، جو زندگی کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

کرکٹر کپل دیو اور بھارتی اداکارہ کی محبت کی کہانی: شادی اور جدائی کا سفر

ان کا نام ایک معروف اداکارہ کے ساتھ جُڑا، لیکن شادی نہ ہو سکی
شائع 21 اگست 2025 02:33pm

کرکٹ اور فلمی دنیا کے تعلقات ہمیشہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ آج کل کئی مشہور جوڑے ایسے ہیں جو لوگوں کو اپنی محبت بھری جوڑی کی مثال دیتے ہیں، جیسے کہ انوشکا-ویرات، گیتا-ہر بھجن، یوراج-ہیزل وغیرہ۔

تاہم، کئی کرکٹرز کے نام فلمی اداکاراؤں کے ساتھ بھی جوڑے جاتے رہے ہیں، جن میں بعض تعلقات نے شہرت بٹوری، مگر اکثر کا اختتام علیحدگی پر ہوا۔ ایسی ہی ایک کہانی ہے کپل دیو کی، جن کا نام ایک معروف اداکارہ کے ساتھ جُڑا لیکن شادی کا سفر مکمل نہ ہو سکا۔

کپل دیو نے کرکٹ کے میدان میں شائقین کو کئی یادگار لمحات دیے ہیں۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 1983 میں اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ لیکن ان کی محبت کی کہانی بھی کافی عرصے تک خبروں میں رہی۔ شادی سے پہلے کپل دیو کی ملاقات اداکارہ ساریکا سے ہوئی تھی۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ رشتہ کیسے شروع ہوا اور آخرکار کس طرح ختم ہوا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کپل دیو اور ساریکا کی پہلی ملاقات منوج کمار کی بیوی کی وجہ سے ہوئی۔ اس وقت دونوں سنگل تھے اور جلد ہی ان کے درمیان قربت بڑھ گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور ان کے درمیان رومانوی تعلق قائم ہوگیا۔

لیکن کچھ وقت بعد کپل دیو نے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور واپس اپنی گرل فرینڈ رومی بھاٹیا کے پاس لوٹے، جن سے وہ بعد میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

کپل دیو اور رومی بھاٹیا کا تعلق

کہا جاتا ہے کہ کپل دیو اور رومی بھاٹیا کے درمیان تعلقات اُس وقت ٹھیک نہیں چل رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ ساریکا کے قریب آئے۔ مگر جلد ہی کپل دیو نے رومی کے ساتھ اپنی محبت کو اہمیت دی اور ان سے شادی کر لی۔ آج رومی بھاٹیا ان کی اہلیہ ہیں اور ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

ساریکا کی کمل ہاسن سے شادی اور بعد کی زندگی

کپل دیو کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد ساریکا نے جنوبی ہند کے سپر اسٹار کمل ہاسن سے شادی کی۔ ان کی شادی ابتدا میں تنازعات کا شکار رہی کیونکہ کمل ہاسن اس وقت شادی شدہ تھے۔

دونوں نے کئی سالوں تک کوشش کی کہ اپنے رشتے کو سنوار سکیں، لیکن بالآخر 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ ساریکا اور کمل ہاسن کی دو بیٹیاں ہیں، شروتی اور اکشرا، جو خود بھی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

شروتی ہاسن نے بھی اپنی والدین کی طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کےوالدین نے بہت کوشش کی کہ ساتھ رہ سکیں، لیکن کامیابی نہ ملی۔ اب دونوں اپنے اپنے زندگی میں خوش ہیں اور ان کا تعلق بہتر ہے۔

شروتی نے تامل، تیلگو اور بالی وڈ فلموں میں ادکاری کی ۔ اداکاری کے علاوہ شروتی ایک اچھی گلوکارہ بھی ہیں۔ 2009ء میں انہوں نے بالی وڈ فلم ” لک“ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد شروتی نے بے شمار تیلگو اور تامل فلموں میں اداکاری کی۔ اور آج وہ بالی وُڈ کی بھی کامیاب اداکارہ بن چکی ہیں۔

چینیوں کے خوراک تبدیل کرنے سے دنیا میں ’شٹل کاک‘ کا بحران، ماجرا کیا ہے؟

اس وقت دنیا میں معیاری شٹل کاکس حاصل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
شائع 16 اگست 2025 10:39am

دنیا بھر میں بیڈمنٹن کا کھیل اس وقت ایک سنجیدہ مسئلے سے گزر رہا ہے اور وہ ہے فیدر شٹل کاکس کی کمی۔

بیڈمنٹن کھیلنے کے لیے جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، وہ شٹل کاک ہے اور اس وقت دنیا کے مختلف ممالک کی قومی بیڈمنٹن ایسوسی ایشنز کو اب اپنے کھلاڑیوں کے لیے معیاری شٹل کاکس حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

فلسطینی فٹبالر کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر محمد صلاح کا یوئیفا پر طنز

بھارت، فرانس، ڈنمارک اور دوسرے ممالک میں شٹل کاکس کا اسٹاک کم ہو رہا ہے اور جو مل بھی رہے ہیں وہ عام نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدے جارہے ہیں۔

یہ بحران اتنا سنگین ہے کہ بیڈمنٹن کی بنیادیں ہلا رہا ہے۔ سیدھی بات ہے اگر شٹل کاک نہ ہو، تو کھیل کیسے ہوگا؟ یورپ میں بھی، فرانس جیسے ممالک نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، یہاں تک کہ کچھ جونیئر سطح کے مقابلوں میں متبادل شٹل استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فارمیٹ متنازع، انگلینڈ بھی مخالفین میں شامل ہوگیا

لیکن سوال یہ ہے کہ یہ بحران کیوں اور کیسے پیدا ہوا؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ اصل میں چین کی خوراک میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ بھارت کی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن (BAI) کے سیکریٹری سنجے مشرا نے اس بحران کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی جڑ چین کی بدلتی ہوئی خوراک کی عادات میں ہے۔

چین جو کہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اب بطخ اور ہنس جیسے روایتی گوشت کے بجائے سور کے گوشت کو ترجیح دینے لگا ہے۔ اس رجحان نے بطخ اور ہنس کی کھپت میں زبردست کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں فارمرز اب یہ پرندے کم پال رہے ہیں۔

چونکہ زیادہ تر شٹل کاکس بطخ یا ہنس کے پروں سے بنتے ہیں، عام شٹل میں بطخ کے پر اور اعلیٰ معیار کے شٹل میں ہنس کے پر استعمال ہوتے ہیں۔

اس تبدیلی نے شٹل کاک کی پوری سپلائی چین کو بُری طرح متاثر کیا ہے کیونکہ جب ان پرندوں کو پالنا کم ہو گیا تو ان کے پروں کی دستیابی بھی کم ہو گئی اور یہی وجہ ہے کہ اب شٹل کاکس کی تیاری میں دشواری ہو رہی ہے۔

فرانسیسی اخبار L’Equipe کی ایک رپورٹ میں بھی یہی بات کہی گئی کہ چینی فارمرز اب صرف پروں کے لیے بطخ یا ہنس پالنے کو تیار نہیں، کیونکہ سور کا گوشت مالی لحاظ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

ایک شٹل کاک بنانے کے لیے 16 پر لگتے ہیں، اور ایک میچ میں کئی شٹل استعمال ہو جاتے ہیں، کیونکہ وہ جلدی گھس جاتے ہیں۔

یونیکس اور لی نِنگ جیسے بڑے برانڈز ہائبرڈ شٹل کاکس پر کام کر رہے ہیں جو جانوروں کے پروں پر انحصار نہ کریں۔ لیکن یہ ابھی مہنگے ہیں اور ان سے کھیلنے میں وہ مزہ نہیں آتا جو اصلی پروں والے شٹل کاکس سے آتا ہے۔

بیڈمنٹن کی عالمی تنظیم بی ڈبلیو ایف بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، مگر فی الحال کوئی فوری حل موجود نہیں۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ دنیا میں شٹل کاک کی قلت ہے ، اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور متبادل کی تلاش جاری ہے۔

آنے والے دنوں میں شٹل کاک مزید نایاب اور مہنگے ہونے جا رہے ہیں۔ جب تک کوئی مؤثر متبادل نہیں ملتا، کھلاڑی، ادارے اور شٹل کاک بنانے والی کمپنیاں صرف اُمید کر سکتی ہیں کہ کھیل کسی بحران کا شکار ہونے سے پہلے ہی کوئی حل نکل آئے۔

دوسری جانب کھیلوں کے ماہرین کے نزدیک اگر اس مسئلے کا جلد حل نہ نکالا گیا تو یہ بحران بین الاقوامی بیڈمنٹن کے فروغ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

رونالڈو کی گرل فرینڈ کو دی گئی انگوٹھی کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی

انگوٹھی میں انتہائی قیمتی ہیرے جڑے ہوئے ہیں
شائع 12 اگست 2025 10:48am

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کریسٹیانو رونالڈو کی طویل المدتی ساتھی جارجینا روڈریگز کو تحفے میں دی گئی انگوٹھی کی ممکنہ قیمت 20 سے 50 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو زیورات کے ماہرین کے مطابق غیر معمولی معیار اور قیمتی ہیروں پر مشتمل ہے۔

جارجینا نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا عندیہ ایک تصویر کے ذریعے دیا جس میں وہ ایک دلکش ہیروں سے جڑی انگوٹھی پہنے نظر آ رہی ہیں۔

پانچ بچوں اور نو سالہ رشتے کے بعد رونالڈو اپنی گرل فرینڈ بیاہنے کو تیار؟

اس پوسٹ کے کیپشن نے مداحوں کے دل جیت لیے، جس میں انہوں نے لکھا،

”ہاں، میں راضی ہوں۔ اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں۔“

تصویر میں نہ صرف انگوٹھی بلکہ خود رونالڈو بھی موجود تھے اور انہیں جارجینا نے ٹیگ بھی کیا، جس سے منگنی کی خبروں کو مزید تقویت ملی، حالانکہ جوڑے کی جانب سے باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو اپنے والد کی کاپی قرار دے دیا

اس چشم کشا انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جیولری ماہرین نے اس کی قیمت پراندازے لگانے شروع کر دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریونی ریمونڈ کا کہنا ہے کہ انگوٹھی کا مرکزی اوول ہیرا 25 سے 30 قیراط کے درمیان ہو سکتا ہے، جب کہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ کم از کم وزن 15 قیراط ضرور ہے۔

فرینک ڈارلنگ جیولرز کے بانی کیگان فشر کا کہنا ہے کہ انگوٹھی کے دونوں جانب جڑے چھوٹے ہیرے تقریباً 1 قیراط کے ہیں۔

زیورات کے ماہرین کے مطابق، اس انگوٹھی کی ممکنہ قیمت 20 سے 50 لاکھ امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔ یعنی تقریباً 17 کروڑ سے 42 کروڑ پاکستانی روپے!

لورل ڈائمنڈز کے لورا ٹیلر کے مطابق کم از کم قیمت 20 لاکھ ڈالر ہے، جبکہ ریر کیرٹ کے سی ای او اجے آنند کا کہنا ہے کہ قیمت 50 لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے۔

یادرہے کہ رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔

یہ جوڑا 2016 میں اس وقت ملا جب جارجینا میڈرڈ کے ایک گوچی اسٹور میں بطور سیلز اسسٹنٹ کام کر رہی تھیں اور رونالڈو وہاں شاپنگ کے لیے آئے۔

پہلی ہی ملاقات میں دونوں کے دل قریب آ گئے، مگر انہوں نے اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان جنوری 2017 میں کیا، جب وہ دونوں ”دی بیسٹ فیفا فٹبال ایوارڈز“ کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔

پانچ بچوں اور نو سالہ رشتے کے بعد رونالڈو اپنی گرل فرینڈ بیاہنے کو تیار؟

انسٹاگرام پوسٹ سے منگنی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
شائع 12 اگست 2025 10:09am

دنیا کے مشہور ترین فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو اوران کی ساتھی جارجینا روڈریگز کی منگنی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں۔

حال ہی میں جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی انگلی میں ایک بڑی انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے جس کے بعد مداحوں میں منگنی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

اے آئی سافٹ ویئر ’اپنی مرضی سے‘ گلوکارہ کی قابلِ اعتراض ویڈیوز تیار کرنے لگا؟

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا،

”ہاں، میں راضی ہوں۔ اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں۔“

ان الفاظ نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔اگرچہ یہ جوڑا 2016 سے ساتھ ہے، لیکن تاحال انہوں نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

اس سے قبل اپریل 2022 میں بھی جارجینا نے اپنی انگلی میں انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، جس سے منگنی کی افواہیں سامنے آئیں، تاہم اس وقت بھی رونالڈو نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔

مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو اپنے والد کی کاپی قرار دے دیا

رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب پرتگالی فٹبالرریئل میڈرڈ کے لیے کھیل رہے تھے۔ اس وقت وہ سعودی عرب کی مشہور ٹیم النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ اس سے پہلے وہ اٹلی میں یووینٹس اور انگلینڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں۔

اگرچہ حالیہ برسوں میں انہیں کچھ تنقید کا سامنا رہا، وہ اب بھی پرتگال کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور شاندار کارکردگی کے ساتھ گول اسکور کر رہے ہیں۔

کریسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز پانچ بچوں کے والدین ہیں جن میں 8 سالہ جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو، 7 سالہ بیٹی آلانا، 3 سالہ بیٹی بیلا، اور رونالڈو کا 15 سالہ بڑا بیٹا کریسٹیانو جونیئر شامل ہیں۔

یہ جوڑا پہلی بار جنوری 2017 میں ”دی بیسٹ فیفا فٹبال ایوارڈز“ میں ایک ساتھ نظر آیا اور مئی 2017 میں اپنے تعلق کا اعلان کیا۔

جون 2017 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی، جس کے بعد نومبر 2017 کو آلانا پیدا ہوئی۔ 2022 میں نومولود بیٹے اینجل کی وفات نے ان کے اس خوشگوار سفر کو غمگین موڑ دے دیا تھا۔

شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات شدید تنقید کی زد میں

صرف ماں ہی نہیں آپ کا بھی فرض ہے کہ بیٹے کی مکمل ذمہ داری اٹھائیں، صارفین برہم
شائع 08 جولائ 2025 09:22am

اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک اپنے بیٹے ازہان کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

حالیہ دنوں شعیب ملک نے دبئی میں اپنے بیٹے ازہان کے ساتھ دوپہر کے کھانے کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا۔ “لنچ ودھ مائی بیسٹ فرینڈ “Lunch with my best friend۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا۔

متعدد صارفین نے تبصرے کیے کہ محض ایک دن کی ملاقات سے والد کی ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی روزہ کشائی

ایک صارف نے لکھا، ”جب والدین میں طلاق ہو جائے تو بچہ دونوں گھروں کی بلی بن جاتا ہے۔ شادی کے ابتدائی پانچ سالوں تک والدین کو بچے پیدا کرنے سے پہلے ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے۔“

ایک اور تبصرہ تھا،”بچے کو کبھی کبھار لنچ پر لے جانا باپ بیٹے کی دوستی کا ثبوت نہیں، بلکہ اس سے دوری اور بڑھتی ہے۔“

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی الگ الگ سالگرہ

کچھ صارفین نے شعیب ملک کی والدانہ ذمہ داریوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ”صرف ماں ہی ذمہ دار نہیں، آپ بھی والد ہیں، آپ کا بھی فرض ہے کہ بیٹے کی مکمل ذمہ داری اٹھائیں۔“

کئی صارفین نے ثانیہ مرزا کی تعریف کی اور طلاق کو ایک افسوسناک فیصلہ قرار دیا۔ ایک مداح نے لکھا،”طلاق نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ثانیہ مرزا زیادہ سمجھدار، تعلیم یافتہ اور متوازن شخصیت تھیں۔ اگر دونوں چاہتے تو معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل ہو سکتے تھے۔“

شعیب ملک نے پاکستان کے لیے کئی یادگار میچز جیتے، خاص طور پر 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹس میں ان کی کارکردگی کو بھرپور سراہا گیا۔ تاہم ان کی ذاتی زندگی میں گزشتہ کچھ عرصے سے شدید ہنگامہ خیزی دیکھنے کو ملی ہے۔

شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارت کی مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔ دونوں نے کئی سال ایک مضبوط اور مثالی جوڑی کے طور پر گزار، اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے ازہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔

اس جوڑے کو ”پاک-بھارت پاور کپل“ کہا جاتا تھا، لیکن 2024 میں شعیب ملک نے اچانک ثانیہ مرزا سے علیحدگی اور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کیا، جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں خاصی تنقید ہوئی۔

شاہ رخ خان پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر مشکل میں پھنس گئے

شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے
شائع 26 جون 2025 01:52pm

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے اپنے کرکٹ ٹیم ”ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز“ (ٹی کے آر) کے لیے دو پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

محمد عامر سی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اس سے قبل انہوں نے 4 سیزن کھیل کر 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس کے برعکس، محمد عثمان طارق اس لیگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ پی ایس ایل 2025 کے حالیہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی حلقوں سے شدید ردعمل بھی آیا ہے۔

جہاں کرکٹ کی دنیا خوشی کا اظہار کر رہی ہے وہیں بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد شاہ رخ خان کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر نے بمراہ کو وسیم اکرم سے بہتر قرار دے دیا

بھارتی صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا سامنا کیا جا رہا ہےاور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوراً اس معاہدے کو ختم کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسند گروپوں کی جانب سے بھی تنقید اور ممکنہ ردعمل کا سامنا ہو سکتا ہے، جیسا کہ ماضی میں ایسے معاہدوں کے دوران ہوتا رہا ہے۔

بگ بیش لیگ میں کون سا پاکستانی کھلاڑی کس فرنچائز کا حصہ بنا؟

اس سے قبل بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی انتہا پسندوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔

ان کی پنجابی فلم ”سردار جی 3“ کے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت پر بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور بھارت میں ان کے خلاف ایک مہم شروع کر دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کا یہ اقدام اور ان کی ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا معاہدہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا موقع ہے، تاہم اس کے نتیجے میں سامنے آنے والی بھارتی سوشل میڈیا کی تنقید اور ردعمل نے اس معاملے کو ایک نیا سیاسی اور سماجی زاویہ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ کیریبین پریمئرلیگ کا آغاز 15 اگست سے ہورہا ہے۔

شندور پولو فیسٹیول کا شاندار آغاز، سرلاسپور نے افتتاحی میچ میں غذر کو شکست دی

پشاور:صوبائی حکومت سیاحت کو فروغ کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے، بیرسٹر سیف
اپ ڈیٹ 20 جون 2025 03:41pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پولو گراؤنڈ شندور میں سالانہ شندور پولو فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا۔ فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج اور چترال اسکاؤٹس کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

افتتاحی میچ سرلاسپور چترال اور غذر گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سرلاسپور کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کے مقابلے میں 6 گول سے کامیابی حاصل کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف تھے۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا ایک پرامن صوبہ ہے اور بین الاقوامی سطح کا میلہ منعقد کر کے ہم دنیا کو پاکستان کا خوبصورت، پرامن اور مہمان نواز چہرہ دکھا رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ایسے فیسٹیولز سے مقامی معیشت، ثقافت اور کھیلوں کو فروغ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہم دنیا بھر کے سیاحوں کو یہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

شندور پولو فیسٹیول دنیا بھر کے ایڈونچر اور ثقافتی سیاحت کے دلدادہ افراد کے لیے ایک خاص کشش رکھتا ہے۔ میلے میں پیراگلائیڈنگ اور پیراشوٹ کے شاندار مظاہرے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

ثقافتی رنگوں سے بھرپور اس میلے میں چترالی، بلتی اور کیلاش رقص پیش کیے جائیں گے جو علاقائی ورثے کی خوبصورت جھلک پیش کریں گے۔

شندور میلہ نہ صرف ایک اسپورٹس ایونٹ ہے بلکہ یہ پاکستان کے شمالی علاقوں کی ثقافت، حسن اور مہمان نوازی کا جشن بھی ہے، جہاں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاح بھی شریک ہوتے ہیں۔

کامران اکمل کی بابر اعظم کے والد کو وارننگ

اپنی حدود میں رہ کر بات کریں، سابق وکٹ کیپر
شائع 31 مئ 2025 11:46am

**پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو مشورہ دیا کہ وہ کرکٹ سے متعلق تبصرے ذاتی نہ بنائیں اور حدود میں رہ کر بات کریں۔ **

کامران کا کہنا تھا کہ کسی بھی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا غلط ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا سیکھنا چاہیے۔

شعیب اختر اور پاکستان ٹیم کے سابق مینجر نعمان نیاز میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

حالیہ دنوں میں کامران اکمل نے ایک پوڈکاسٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 انٹرنیشنل میچز سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی، جس پر بابر کے والد کو اعتراض ہوا۔ اس پر اعظم صدیقی نے ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابر اعظم کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن لکھا جس میں بابر کی کپتانی میں کامران اکمل کے صفر پر آؤٹ ہونے کا ذکر کیا اور اس دن بابر کے سنچری اسکور کرنے کا حوالہ دیا۔

جہانگیر خان کی کامیابی کی حیرت انگیز اور متاثرکن کہانی منظرِ عام پر

اعظم صدیقی نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا: ”اشفاق احمد نے بالکل صحیح کہا تھا کہ کامیاب لوگوں کے پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونے والوں کی مجبوری ہے“۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک ترک کہاوت بھی شیئر کی جس میں کہا گیا تھا: ”اگر کوئی دعویٰ کرے کہ وہ آپ کا بھائی ہے، تو اسے یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ وہ ہابیل کی طرح ہے یا قابیل“۔

کامران اکمل نے اعظم صدیقی کی پوسٹ پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پوسٹ نہ صرف نامناسب تھی بلکہ اس نے حدیں پار کی ہیں۔

بھارتی فرنچائز مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں جرمانے سمیت 2 سال قید کی سزا

کامران نے کہا، ”اللہ آپ کو مزید عزت دے، لیکن میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ میرے بارے میں کوئی بھی بات کرنے سے پہلے حقائق کو سامنے رکھیں۔ ہمارے والدین کو ہمیں ایسے تربیت دینی چاہیے کہ ہم کبھی کسی سے حسد نہ کریں۔“

کامران اکمل نے کہا، ”میں نے ہمیشہ فخر کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور وقار کے ساتھ کھیل پیش کیا ہے، لہٰذا اگلی بار براہ کرم اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ آپ نے کئی بار حدود کو عبور کیا ہے اور اب آپ کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔“

کامران اکمل نے مزید مشورہ دیا کہ ان کی رائے صرف کرکٹ کے حوالے سے ہے اور اس کو ذاتی سطح پر نہ بڑھایا جائے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کے کزن ہیں، اور تینوں بھائیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ تاہم دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات میں تلخی بھی رہی ہے، جو وقتاً فوقتاً منظر عام پر آتی رہتی ہے۔

جان سینا ریسلنگ کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ وجہ بتادی

اپنے کیریئر کے دوران 17 بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں
شائع 29 مئ 2025 02:39pm

**ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے عظیم ریسلر جان سینا نے 2025 کے آخر میں ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ **

انہوں نے یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ”منی ان دی بینک“ ایونٹ کے دوران کیا۔

پاکستان کے لئے ایک اور فخر: کوہ پیما سعد بن منور نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

جان سینا نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسم اب پہلے جیسا مضبوط نہیں رہا اور وہ اب اتنا وزن نہیں اٹھا پاتے جتنا پہلے اٹھا سکتے تھے۔

سینا نے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا راستہ ہمیشہ ایک ہی طرح کا ہوتا ہے، لیکن اب ان کی چیمپئن بننے کی صلاحیت اور اس ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی اہلیت کم ہو گئی ہے۔

چین میں انسان نما روبوٹس کا شاندار باکسنگ مقابلہ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا سنگ میل

انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان ریسل مینیا 41 میں کیا، جہاں انہوں نے کوڈی روڈز کو شکست دے کر ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ پہلی بار تھا کہ کسی ریسلر نے 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا ریکارڈ قائم کیا۔

جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 17 بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

انگلینڈ، زمبابوے ٹیسٹ میچ کے دوران ہیری بروک کے شاندار کیچ کے چرچے

سینا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈبلیو ڈبلیوای کے ساتھ بطور مینٹر یا کوچ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ نئی نسل کے ریسلرز کو اپنی رہنمائی فراہم کریں اور اپنے تجربے کو ضائع نہ ہونے دیں۔

ان کی ریٹائرمنٹ ڈبلیو ڈبلیوای کے لیے ایک اہم موڑ ہے، کیونکہ سینا نے ریسلنگ کی دنیا میں ایک بے مثال مقام حاصل کیا ہے۔

جہانگیر خان کی کامیابی کی حیرت انگیز اور متاثرکن کہانی منظرِ عام پر

وہ پیدائش کے وقت ہی ہرنیا کا شکار تھے
شائع 19 مئ 2025 12:52pm

جہانگیر خان پاکستان کے سابق اسکواش عالمی چیمپئن اور قومی ہیرو ہیں، جنہوں نے 555 مسلسل جیتوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی کامیاب زندگی اور کامیاب کیریئر پر گفتگو کرنا نوجوانوں کے لیے ایک ترغیب سے کم نہیں ہے۔

حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں مہمان تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی کامیابی اور کیریئر کی ایک حیرت انگیز کہانی شیئر کی۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بڑی تاریخ رقم کردی

جہانگیر خان اسکواش کے کھلاڑیوں کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے، مگر ان کی زندگی کچھ مختلف تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پیدائش کے وقت ہی ایک جینیاتی ہرنیا کا شکار تھے اور ڈاکٹروں نے ان کے والد کو بتایا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کی طرح اسکواش نہیں کھیل سکیں گے۔

پی ایس ایل 10 میں کتنے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی، اہم خبر آگئی

جہانگیر خان نے بتایا کہ ان کی والدہ وہ مضبوط سپورٹ تھیں جن کی بدولت وہ اس چیلنج کا مقابلہ کر سکے۔ 5 اور 12 سال کی عمر میں انہوں نے دو سرجریز کرائیں، اور دوسرے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے والدین کو بتایا کہ ان کا اسکواش کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

لیکن ان کے والدین نے ہمت نہیں ہاری اور جہانگیر خان نے بھی محنت جاری رکھی۔ 16 سال کی عمر میں انہوں نے مسلسل چیمپئن شپ جیتنا شروع کیں اور پھر عالمی سطح پر ایک مشہور کھلاڑی بن گئے۔

چہل قدمی کا جاپانی طریقہ، جو وزن گھٹانے کیلئے دوڑنے سے بھی بہتر ہے

جہانگیر خان کے ڈاکٹر ہمیشہ ان کے میچز دیکھتے تھے اور ہر بار ان کی کامیابی پر حیران ہو جاتے تھے۔

یاد رہے کہ جہانگیر خان اپنے کیرئیر میں 6 بار ورلڈ اسکواش چیمپئن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیت چکے ہیں جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز؛ کھلاڑیوں کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین، آرمی چیف کی شرکت

کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹین کو افواج پاکستان کے نام کردیا
اپ ڈیٹ 17 مئ 2025 11:51pm
آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے (اسکرین گریب تصویر)
آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے (اسکرین گریب تصویر)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی ایس ایل ٹین کو مسلح افواج کے نام کر دیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر اورڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود تھے۔ شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسرارشاہ اور ساحرعلی بگا نے شائقین کا لہو گرما دیا ۔ قومی ترانہ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کا میلہ آج سے راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا ہے۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار آگئی، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پہلی اننگز کے خاتمے کے بعد دوبارہ تقریب کا آغاز ہوا تو آرمی چیف بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔

تقریب کے میزبان حمزہ عباسی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیےگئے ہیں۔ پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیا۔

قومی ترانے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے اسٹیڈیم میں گونجنے لگے اور ہر جانب قومی پرچموں کی بہار نظر آئی۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پی ایس ایل 10، کراچی کنگزنے پلے آف میں جگہ بنا لی

راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے میچ میں کراچی کنگز نے پلے آف میں جگہ بنالی، کوئٹہ کے بعد کنگز پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم ہے۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ کنگز نے 4 وکٹوں پر237 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 86 اور جیمز ونس نے 72رنز بنائے۔

پشاورزلمی کی ٹیم 5 وکٹوں پر 214 رنز بنا سکی، بابر اعظم کی 49 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

لاس اینجلس اولمپکس میں ایئر ٹیکسی سروس کا اعلان

تماشائی 10 سے 20 منٹ کی فضائی سواری کے ذریعے اولمپک وینیوز تک پہنچ سکیں گے
شائع 17 مئ 2025 10:14am

لاس اینجلس میں 2028 کے اولمپک گیمز کے دوران اگر منتظمین کی منصوبہ بندی کامیاب ہوئی تو تماشائی شہر کی بدنام زمانہ ٹریفک سے بچتے ہوئے فضا میں سفر کر سکیں گے۔

اولمپکس کے لیے تیاری کرنے والی کمیٹی ““LA28 نے اعلان کیا ہے کہ وہ ”آرچر ایوی ایشن“ (Archer Aviation) کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے تاکہ اولمپک اور پیرالمپک گیمز کے دوران ایک ایئر ٹیکسی سروس فراہم کی جا سکے۔

آرچر ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایئرکرافٹ فلیٹ کے ذریعے شائقین کو مختلف مقامات اور اولمپک وینیوز تک لانے لے جانے کی سہولت فراہم کرے گی۔

بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی گئی خوفناک پیشگوئیوں کا آغاز ہوگیا؟

اڑنے والی ٹیکسیز کا تصور طویل عرصے سے موجود ہے۔ انہیں 2024 کے پیرس اولمپکس میں متعارف کرانے کا ارادہ تھا لیکن یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے وقت پر منظوری نہ ملنے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

اسی طرح آرچر ایوی ایشن کو بھی ابھی تک امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی منظوری نہیں ملی جس کا مطلب ہے کہ یہ ایئرکرافٹس تاحال تجارتی استعمال کے لیے تیار نہیں۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں اس سال ایف اے اے سے ٹائپ سرٹیفکیشن مل جائے گا جو ڈیزائن اور حفاظتی معیارات کی منظوری ظاہر کرتا ہے۔

بھارت کو اولمپک 2036 کی میزبانی کتنی مہنگی پڑنے والی ہے؟ حکام کے ابھی سے پسینے چھوٹنے لگے

اگر وقت پر منظوری مل گئی تو 2028 اولمپکس کے دوران ایئر ٹیکسی سروس 10 سے 20 منٹ کے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرے گی جو متعدد بڑے اولمپک وینیوز کے درمیان ہوگی۔

سفر کے کرایے کی تفصیل ابھی واضح نہیں کی گئی تاہم آرچر ایوی ایشن کے سی ای او ایڈم گولڈسٹین نے لاس اینجلس ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ وہ کرایہ ایک مہنگی اوبر سروس کے برابر رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

صارفین موبائل ایپ کے ذریعے ایئر ٹیکسی بُک کر سکیں گے۔ یہ ایئرکرافٹ ایک وقت میں چار افراد کو لے جا سکتا ہے اور ہیلی کاپٹر کی طرز پر ٹیک آف اور لینڈنگ کرتا ہے۔

سال 2025 سے واپس 2024 میں جانے کا حیرت انگیز واقعہ

”مڈ نائٹ“ (Midnight) نامی یہ طیارہ ایک eVTOL ہے یعنی electric vertical take-off and landing“ aircraft“ جو بجلی سے چلنے والی اور عمودی طور پر اُڑان بھرنے اور اُترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آرچر ایوی ایشن جسے بوئنگ اور یونائیٹڈ ایئرلائنز کی حمایت حاصل ہے ان کئی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو شہروں میں مختصر فاصلے کے ہوائی سفر کو حقیقت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

صنعت کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا ہے جیسے بیٹری کی طاقت اور اب تک کوئی بھی eVTOL طیارہ ایف اے اے کی منظوری حاصل نہیں کر سکا۔

آرچر ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کا مڈ نائٹ ایئرکرافٹ 12 انجنز اور پروپیلرز پر مشتمل ہے اور یہ روایتی ہیلی کاپٹر کی نسبت کم شور اور آلودگی پیدا کرتا ہے۔

آرچر ایوی ایشن کو امید ہے کہ ان کا ایئرکرافٹ ایف اے اے سے اتنی ہی محفوظ پرواز کی منظوری حاصل کرے گا جتنی تجارتی ایئرلائنز کے لیے درکار ہوتی ہے۔

ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے شرط رکھ دی

ایڈم گولڈسٹین کا کہنا ہے کہ ’ہم لوگوں کے سفر کے طریقے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور ایک ایسا ورثہ چھوڑنا چاہتے ہیں جو امریکہ میں ٹرانسپورٹ کے مستقبل کو شکل دے۔ LA28 گیمز سے بہتر وقت اس کے لیے نہیں ہو سکتا۔‘

اگرچہ حفاظت قوانین اور سرمایہ کاری اس ٹیکنالوجی کی راہ میں رکاوٹ رہے ہیں مگر بہت سے ماہرین اب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا اہم حصہ بن سکتے ہیں۔

آرچر ایوی ایشن کو یقین ہے کہ ان کی ٹیکنالوجی ان رکاوٹوں کو عبور کرے گی اور وہ 2028 اولمپکس کو اپنی سروس دنیا کے سامنے متعارف کرانے کا ایک اہم موقع سمجھتی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے 2024 میں ”فیوچر آف فلائٹ“ ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق برطانیہ میں پہلی اڑنے والی ٹیکسی 2026 میں پرواز کرے گی اور مستقبل میں عام ہو جائے گی۔

128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی، پاکستان کو کھیلنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

لاس اینجلس اس سے پہلے 1932 اور 1984 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کر چکا ہے اور 2028 میں یہ تیسری مرتبہ ان مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ شہر نے اعلان کیا ہے کہ ان گیمز کے دوران نجی کاروں کو اجازت نہیں دی جائے گی جو کہ ایک بڑا فیصلہ ہے خاص طور پر جب پبلک ٹرانزٹ نظام کو وسعت دینے کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔

جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا ٹوئٹ، کرکٹ حلقوں اور عوام نے آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا
شائع 11 مئ 2025 04:38pm

سابق کپتان وسیم اکرم کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران تاخیر سے پاک فوج کے حق میں بیان جاری کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جنگ بندی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، جس پر انہیں شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب ملک کا سیزفائر کا خیرمقدم، افواجِ پاکستان کی بہادری کو سلام

وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں کہا:

”ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہوں نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے، جنگ تب ہوتی ہے جب بات چیت ناکام ہو جائے۔ سرحد پار نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، کیوں کہ آخرکار امن ہی سب کی خواہش ہے۔ پاکستان زندہ باد!“

 M
M

تاہم ان کے اس بیان پر کئی سوشل میڈیا صارفین اور سابق کھلاڑی ناراض نظر آئے، کیونکہ یہ پیغام اس وقت آیا جب جنگ بندی کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

پاکستان سپرلیگ ٹین کو دوبارہ شروع کرنے پر مشاورت

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا: ”ایسے نازک وقت میں خاموشی اختیار کرنا اور حالات بہتر ہونے پر بیان دینا کہاں کی ہمت ہے؟ کرکٹرز کو قوم کے دکھ درد میں بروقت آواز بلند کرنی چاہیے، نہ کہ حالات تھم جانے کے بعد!“

سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے وسیم اکرم کو ”غیر سنجیدہ“ اور ”تاخیر سے جاگنے والا“ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کریں۔

ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو مکمل کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں قیام کرنے کی ہدایت دے دی ہے، جبکہ راولپنڈی میں بقیہ آٹھ میچز کے انعقاد پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے، اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں جیسے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے کھل کر بھارتی جارحیت پر جواب دیا تھا اور قومی اتحاد کا پیغام دیا، جس پر عوام نے انہیں سراہا۔