ونود کھنا کی زندگی سے متعلق نامعلوم حقائق
ممبئی:جمعرات کی صبح بھارتی فلم انڈسٹری نے اپنے ایک عظیم ستارے ونود کھنا کو کینسر جیسے موذی مرض کے باعث کھو دیا،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ونود کھنا کی غیر موجودگی بولی وڈ کا بہت بڑ انقصان ہے۔
یہاں بھارتی لیجنڈ اداکار ونود کھنا کی زندگی سے متعلق ان کہی سچائیاں بیان کی جا رہی ہیں جن کے متعلق ان کے مداح نہیں جانتے۔
٭ونود کھنا 1946 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے بعد ازاں ان کا خاندان برصغیر کی تقسیم کے باعث بومبے منتقل ہوگیا۔
٭ونود کھنا کا شمار اسکول کے بہترین طالبعلموں میں ہوتا تھا،وہ اپنے ٹیچرز کے پسندیدہ طالبعلم تھے،کامرس میں گریجویشن کرنے کے بعد انہوں نے فلم مغل اعظم دیکھ کر بولی وڈ میں کیر ئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔
٭ونود کھنا کا شمار 80کی دہائی کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
٭شاید یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ انہوں نے 2007 میں پاکستانی فلم "گاڈ فادر"میں بطور مرکزی اداکار کام کیا تھا یہ ان کی پہلی پاکستا نی فلم تھی۔
٭بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ونود کھنا کی زندگی کی ایک چیز مشترک ہے دونوں نے اپنے کیرئیر کی ابتداء منفی کرداروں سے کی بعد ازاں دونوں نے رومینٹک کرداروں کے ذریعے بولی وڈ پر راج کیا۔
٭ونود کھنا کے 4 بچے تین بیٹے (اکشے کھنا،راہول کھنا،ساکشی کھنا )اور ایک بیٹی(شردھا کھنا)ہے،ونود کے دوبیٹے اکشے اور راہول نے بھی بولی وڈ میں قسمت آزمائی لیکن اپنے والد کی طرح کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
ونود کھنا کے بیٹے اکشے کھنا،راہول کھنا ،ساکشی کھنا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔