ہتھیلی پر خارش کیوں ہوتی ہے؟

شائع 28 اپريل 2017 07:36am

mean-left-hand-itches_7658789956631d72
ہم نے اکثر محسوس کیا ہو گا کہ اچانک  ہتھیلیوں پر خارش ہونا شروع ہو جاتی ہے، لوگوں کے اس حوالے سے کئی مفروضے موجود ہوتے ہیں جیسے لوگوں کا ماننا پے کہ دائیں ہاتھ پر خارش کا ہونا پیسے آنے اور بائیں پر خارش کا ہونا پیسے جانے کی علامت ہے۔

کیا یہ بات واقعی درست ہے؟ جی نہیں اس بات میں کوئی صداقت نہیں دراصل اس کی 5 اہم وجوہات ہیں۔

خون جب شریانوں سے گزر کر دل تک پہنچتا ہے اس دوران کئی چھوٹی نسیں اپنی سمت تبدیل کرتی ہیں جن کی وجہ سے بعض اوقات ہاتھوں اور پاؤں میں خارش محسوس ہوتی ہے۔

دوسری اہم وجہ کوئی چیز کھائیں کھانے کے بعد منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں اور الرجی کی صورت اختیار کر لیتی ہے، کھانے پینے سے بھی پاتھوں اور پاؤں میں خارش کی کیفیت ہونے لگتی ہے۔

ہاتھوں میں پسینا آنا اور بہت دیر تک ان گیلا رہنا یا کسی کام کو کرنے کے بعد ہاتھوں کو ٹھیک طرح سے نہ دھونا بھی ہاتھوں میں خارش کا باعث بنتا ہے۔

پانی کی کمی بھی بعض اوقات اس مسئلہ کی وجہ بن سکتی ہے، اگر ہمارا جسم مکمل طور پر ہائیڈریٹ نہ ہو تو بھی ہاتھوں اور پاؤں میں خارش ہو سکتی ہے، اور پانچویں اور سب سے اہم کے ہاتھ اور پاؤں پر کوئی چیز کاٹ لے اور جراثیم کی وجہ سے خارش کی کیفیت ہوتی ہے۔

اس مسئلے سے محفوط رہنے کے لئے اپنے جسم کو مکمل طور پر پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیں اور صحیح اور صاف ستھرے طریقے سے ہاتھ دھویں اس طرح آپ کسی بھی قسم کے مسئلے سے محفوظ رہ سکیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔