شلپا شیٹھی قانونی چکر میں پھنس گئیں

شائع 28 اپريل 2017 09:39am

shilpa1

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا  بڑی مصیبت میں پھنس گئے ،جمعرات کے روز دونوں کیخلاف      ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھوکا  دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

یہ کیس   بھالوٹیا ایکسپورٹ کمپنی  اور ٹیکسٹائل کے بانی    روی بھالوٹیا نے درج کروایا ہے ان کا کہنا ہے کہ   دونوں نے ان کے نام پر 24 لاکھ روپے وصول کیے لیکن وہ پیسے ابھی تک ان  کے پاس نہیں پہنچے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق  راج اور شلپا ان دنوں   "بیسٹ ٹی وی ڈیل"کے ساتھ برسر پیکار ہیں  انہیں اس ڈیل سے  عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے ، بیسٹ ٹی وی ڈیل شاپنگ چینل کے ملازمین نے ان پر الزام لگایا ہے کہ  ابھی تک ان کے پیسے ادا نہیں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ راج کندرا اور شلپا شیٹھی 63 فیصد اسٹیک شیئرز کے ساتھ اس شاپنگ چینل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں،تاہم انہوں نے گزشتہ برس  25 دسمبر کو ایک ای میل کے ذریعے اپنا استعفیٰ  بھجوادیا تھا۔

اسی وقت ملازمین  نے تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی  کے کمپنی کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا تھا ،اس اعلان کے بعد شاپنگ کمپنی   نے اپنے تمام اشتہارات اور  تشہیری مہم ختم کردیں  اور دوبارہ شروع نہیں کیں۔

 بھا لوٹیا  نے آفیشلی بیان دیا ہے کہ بگ ڈیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل راج اور شلپا   ٹی وی اشتہارات   کے ذریعے  بھالوٹیا ٹیکسٹائل کے نام پر صارفین کو  بیڈ شیٹس   بیچ کر پیسے وصول کرتے تھے ،جبکہ انہوں نے یہ پیسے بھالوٹیا کو لوٹائے ہی نہیں۔