فلم "دل والے"میں ونود کھنا کا ڈیلیٹ کیا گیا سین لوگوں کی توجہ کا مرکز

شائع 28 اپريل 2017 10:42am

vinod

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار  ونود کھنا  گزشتہ روز اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلے گئے،لیکن انہیں ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی اداکار ونود کھنا  70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ونود کھنا  کو فلموں سے عشق تھا انہوں نے    اپنی زندگی فلموں کیلئے وقف کردی تھی وہ آخری بار 2015 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم"دل والے"میں نظر آئے تھے ،اس فلم میں کاجول ،کیرتی سونن اور ورون دھون نے بھی اہم کردار اد اکیا تھا۔

ونود کھنا نے "دل والے"میں شاہ رخ خان  کے والد کا کردار اداکیا تھا ،372 کروڑ کا بزنس کرکے فلم کامیاب رہی تھی لیکن "دل والے"سے ونود کھنا کا ایک سین مکمل طور پر کاٹ دیاگیا تھا اس سین میں ونود کھنا کا  تعارف کروایا گیا تھا جس میں وہ بہت پر کشش نظر آرہے تھے۔

سین دیکھئے

یہ بھی پڑھیئے: ونود کھنا کی زندگی سے متعلق  نامعلوم حقائق