سونم کپور کے گھر کا سب سے اہم فرد انہیں ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر چلا گیا

شائع 29 اپريل 2017 10:04am

SONAM1

ممبئی:بولی وڈ کی "خوبصورت"اداکارہ اور انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ  ٹو یٹر پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ  افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کی نانی اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے چلی گئیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  سونم نے  ٹویٹر پر جذباتی پیغام لکھا ہے کہ  "ان کی نانی نے انہیں زندگی جینے کا طریقہ سیکھایا ،میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور آپ کو بہت یاد کروں گی"۔  

سونم نے اپنی نانی کے ساتھ بہت ساری تصا ویر شیئر کی ہیں  جن میں ان کی بچپن سے لے کر اب تک کی یادیں محفوظ ہیں۔

A post shared by sonamkapoor (@sonamkapoor) on

سونم کی بہن ریحا کپور نے بھی انسٹا گرام پر اپنی نانی کے ساتھ تصاویر  شیئر کرتے ہوئےلکھا ہے کہ  "وہ بہت اچھی خاتون تھیں،میں آپ کو ہمیشہ  ایک حوصلہ مند خاتون کے طور پر یاد کروں گی کیونکہ آپ کی وجہ سے مجھے بھی بہت ہمت ملتی تھی،میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں"۔  

#Duru A post shared by sonamkapoor (@sonamkapoor) on