قندیل بلوچ واپس آرہی ہیں؟

شائع 02 مئ 2017 07:14am

Image result for qandeel baloch

سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی  پاکستانی  ماڈل اور گلو کارہ قندیل بلوچ  کو گزشتہ برس ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیاتھا،ان کی ناگہانی موت نے  پاکستان سمیت غیر ملکی میڈیا  کو بھی ہلا کر رکھ دیا  تھا۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں انسٹا گرام  پر جاری ہونے والی صباء قمر کی تصاویر کو دیکھ کر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی پہلی بھارتی فلم "ہندی میڈیم"میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد اب قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

تصاویر میں صباء بالکل قندیل بلوچ کے اسٹائل میں بیٹھی نظر آرہی ہیں،ان کی گردن  پر دو نئے ٹیٹوز بھی بنے ہوئے ہیں جبکہ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ،"خاموشی سے  محنت کرو،تمہاری کامیابی شور مچائے گی"۔

Work hard in silence,let success make the noise! #sabaqamar #characterrole #Biopic #khi #rebel

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

On the sets of #sabaqamar #Khi #characterrole #biopic #megaproject

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

Good night

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

تصاویر کے ساتھ صباء نے  سوانح حیات کا ہیش ٹیگ لگایا ہے  جس کا مطلب ہے وہ   اب کسی کی سوانح حیات پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کی زندگی  ایک کھلی کتاب کی مانند تھی جتنے لوگ انہیں ناپسند کرتے تھے تقریباً اتنے ہی لوگ ان کے اسٹائل کے مداح تھے ،قندیل پہلی بار ایک میوزک شو میں حصہ لینے کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں،قندیل کو ان کے بولڈ اور  بے لاگ تبصروں کے باعث بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی۔

صباء قمر کی پہلی بھارتی فلم 12 مئی 2017 کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے،فلم کی کہانی مڈل کلاس طبقے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کو  انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے   کوششیں کرتے ہیں، فلم  میں مزاح  کا استعمال کرتے ہوئے سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو  دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔