مشہور پاکستانی جوڑی نے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کردیا

شائع 02 مئ 2017 10:31am

agha2

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور و  معروف اداکار آغا علی اور  سارہ خان نے  سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ  انسٹا گرام پر باقاعدہ اپنےرشتے کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں نے اپنی ایک خوبصورت تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی  اور ساتھ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا  "یہ حقیقت ہے"یہ تصویر دیکھ کرمداحوں نے انہیں  ڈھیروں مبارک باد سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ آغا علی  نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ  اور صدا کاری میں بھی خوب نام کمایا ہے ،جبکہ سارہ خان نے اپنے کیرئیر کی ابتداء 2012 میں نجی چینل سے بطور ثانوی اداکارہ کے کی تھی بعد ازاں اپنی صلاحیتوں کی بدولت وہ شوبز انڈسٹری میں اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

agha3

aghga1

Thanks to: style.pk