راحت فتح علی خان کے نام ایک اور شانداراعزاز

شائع 30 مئ 2017 10:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان اور دنیا کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نام کے ساتھ ایک اور اعزاز جُڑگیا۔برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے ریہرسل ہال کانام راحت فتح علی خان کے نام پر رکھ دیا۔

راحت فتح علی خان پہلے جنوبی ایشیائی فنکار ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 ہال کانام 'استاد راحت فتح علی خان میوزک روم' رکھا گیا ہے۔ جبکہ گلوکار راحت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس کا پورا کریڈٹ ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ' میں بے حد خوش ہوں، یہ میری ٹیم کی محنت مینیجمنٹ کی محنت ہے۔'

راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ملک کیلئے بہت فخر کا لمحہ ہے اور میں خدا کا بے حد شکرگزار ہوں۔

اعزازی تقریب کے موقع پر راحت نے انے فن کے جوہر دکھائے اور شائقین سے داد وصول کی۔

بشکریہ trendinginpakistan.pk