سخت جمی ہوئی برف کو پگھلانے کا زبردست ٹوٹکہ

شائع 31 مئ 2017 05:37am

Untitled-2

فریج گھر کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے جس کا مکمل طور پر صاف ہونا بیحد ضروری ہے، اکثر آپ نے دیکھا ہو گا، کہ فریزر میں بے تحاشہ برف جمع ہو جاتی ہے جو کہ ایک موٹی تہہ کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اسے ہٹانا بیحد مشکل ہو جاتا ہے، اور اگر ہٹایا نہ جائے تو فریج کی کارکردگی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس مشکل سے نکلنے کا حل آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

درج زیل چند ایسی آسان تراکیب پیش کی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ  دس منٹوں میں اپنے فریج اور فیزر کو صاف کر سکتے ہیں بغیر کسی مشقت کے بہت جلد اس تہہ سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور کارکردگی بھی موثر بنا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنے فریج کو بند کر دیجئے، اور تمام سامان فریج سے باہر نکال لیجئے، اگر فیزر میں آئسکریم یا فروزن فوڈ موجود ہے تو آپ اسے آئس باکس یا کولر میں محفوظ کر لیں تاکہ آپ کی اشیاء خراب نہ ہوں ۔

اب فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

اب اصل کام شروع کریں یانی اپنا ہئیر ڈرائر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہو جائے گا۔

ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ بے تحاشہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو چائیں مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ پلاسٹ کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔( خیال رہے کہ زور آزمائی سے اجتناب کریں اور پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں)

جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے پونچھ لیں ۔

: احتیاطی تدابیر

ہئیر ڈرائیر استعمال کرنے سے قبل اس کی تار اچھی طرح دیکھ لیں کہ کہیں سے چھلی ہوئی نہ ہو۔

تار کو پانی میں ڈوبنے سے محفوظ رکھیں اور ساتھ ہیں ہئیر ڈرائیر کو بھی پانی سے دور رکھیں۔

برف اکھاڑنے یا ہٹانے کے لیے کسی بھی آلہ استعمال نہ کریں مثلاً کانٹے چھری کے استعمال سے گریز کریں۔

www.property24.com: بشکریہ