جامنی سبزیاں اور پھل صحت کے لئے کیوں ضروری؟

شائع 01 جون 2017 06:18am

shutterstock_289635152

جامنی سبزیاں جاذب نظر  ہونے کے ساتھ بیحد اہمیت کی حامل بھی ہوتی ہیں۔ جامنی رنگ کے پھل اور سبزیاں جیسے کہ آلو بخارہ، لال گوبھی، جامنی انگور، فالسے ، مارچوپ،  اور بیگن ہماری صحت کے لئے بیحد مفید ہوتے  ہیں ۔

ویسے تو ہر پھل ہر سبزی رنگت اور غذائیت کے لحاظ سے منفرد ہے مگر یہ جامنی رنگت  کی ان سبزیوں اور پھلوں میں اینیٹی آکسیڈنٹ اور غذائی کثافت موجود گی انہیں دوسری سبزیوں کے مقابلے میں
منفرد بنا سیتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ

جامنی سبزیوں کی یہ رنگت دراصل اینیٹی آکسسیڈنٹ کے ایک گروپ انتھوسائنسیز سے آتی ہے، اینٹی آکسڈنٹ دراصل ایسے ذراعات ہیں جو ہمارے جسم میں موگود سیلز  کو خطرناک بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جامنی رنگ کی سبزیاں کینسر جیسی مہلت بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بیحد مفید ہیں،اس لیے ہمیں اپنے کھانے پینے میں ان سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانا چاہئے تاکہ ان مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جلد کے لئے مفید

جامنی سبزیوں  میں موجود فری ریڈیکلز کینسر سے بچاؤ میں تو مدد گار ثابت ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی آپ کی جلد کو جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل سے بھی محفوظ رکھتے ہیں، عمر کے ساتھ انسان کی جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور جھریاں بھی پڑنے لگتی ہیں، ان سبزیوں اور پھلوں کا باقائدگی  سے استعمال ان تمام درپیش مسائل کا حل ہے۔ ان سبزیوں میں موجود اتھوسائنیسس چہرے پر پڑنےوالی شعاؤں سے جو آپ کی
جلد کو متاثر کر سکتی ہیں ، نہ صرف اس سے بچاتا ہے بکہ چہرے کو تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔

وزن گھٹائیں

اکثر ہم نے سنا ہو گا کہ آلو موٹاپے کا باعث بنتے ہیں یقینا یہ بات ایک حد تک درست ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آلو کھانے سے وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے؟

عام طور پر آلو پیلے اور براؤن رنگ کے ہوتے ہیں مگر اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ چند آلو جامنی یا لال رنگ کے ہوتے ہیں، یہ آلو دوسرے آلوؤں کے مقابلے میں زیادہ فائدےمند ہوتے ہیں ،انہیں کھانے سے وزن میں زیادتی نہیں ہوتی بلکہ بہتر طور پر ہضم ہونے کے باعث آپ ان کی مدد سے اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔

دل کے امراض کے لئے مفید

جامنی پھل اور سبزیاں دل کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی بیحد مددگار ثابت ہوتی ہیں، ان کا استعمال آپ کے نضام میں دل کو بہتر بناتا ہے اور آپ چست و تروتازہ رہتے ہیں۔

بدہضمی اور دیگر پیٹ کی بیماریوں کے لئے حل

جن لوگوں کو بد ہضمی کی شکایت رہتی ہے سینے میں جلن اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جیسے کہ پیشاب میں جلن ، گیس اور دیگر پیٹ کے مسائل،   وہ ان سبزیوں اور پھلوں کا ستعمال جاری رکھیں تو ان مسائل سے خاطر خواہ حد تک چھٹکارا مل سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے