اداکارائیں جنہیں خوبصورتی کیلئے سرجری کا سہارا لینا پڑا
اداکارائیں چاہے پاکستان کی ہوں ،بھارت کی یا ہالی وڈ کی ہر وقت اسی خوف میں مبتلا رہتی ہیں کہ ان کی خوبصورتی ماند نہ پڑ جائے،زیادہ عرصے تک جوان رہنے کے لئے کیا کیا جتن کرتی ہیں ۔
اسی اثناء میں متعدد اداکارائیں پلاسٹک سرجری کے بعد خود کو مکمل طور پر تبدیل کرنے میںکامیاب ہو گئیں۔۔پلاسٹک سرجری میڈیکل فیلڈ کا ایک نار مل ٹر یٹمنٹ ہے جسے شوبز کی خواتین نے اپنے اوپر ضرورت سے زیادہ آزما کر اسے فلم انڈسٹری کی ضرورت بنا دیا ہے۔
بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ پلاسٹک سرجری کے بعد چہرہ واقعی خوبصورت ہوجاتا ہے لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پلاسٹک سرجری ہیروئنوں کے چہرے کو اس حد تک بگاڑ دیتا ہے کہ کہنا پڑتا ہے اس سے بہتر تو یہ سرجری سے پہلے لگتی تھیں۔
آج ہم آپ کو شوبز سے تعلق رکھنے والی چند خواتین کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے سرجری تو شاید یہ سوچ کر کروائی تھی کہ ہم مزید خوبصورت ہوجائیں گے لیکن ہو ا اس کا الٹ،حسین دکھنے کی بجائے ان کے چہرے مزید بگڑ گئے۔
سارہ جب سے بھارت گئی ہیں انہیں لگنے لگا ہے کہ جگہ کے ساتھ شاید چہرے کی تبدیلی بھی ان کے کیرئیر پر مثبت اثر ڈالے گی کیر ئیر کا تو پتہ نہیں پر سرجری کے بعد ان کا چہرہ ضرور بگڑ گیا ہے۔
فضاءعلی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ ہیں،انہیں اداکاری کے ساتھ لو گوں نے میزبانی کرتے ہوئے بھی بہت پسند کیا ہے،لیکن جب سے انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے وہ کسی اور ہی دنیا کی مخلوق دکھائی دیتی ہیں۔
نادیہ حسین پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل ہیں ان کا کیر یئر ایک زمانے میں اپنے عروج پر تھا ،وہ ہر فیشن شو کے لئے لازمی بن گئی تھیں لیکن جب سے انہوں نے سرجری کروائی وہ اپنی تمام خوبصورتی اور رعنائی گنوا بیٹھیں۔
مشی خان آج کل شوبز سے زیادہ عدالتی کیس کی وجہ سے میڈیا پر نظر آتی ہیں ماضی میں وہ بھی پاکستانی ٹی وی کا حصہ رہی ہیں اور اچھی خا صی خوبصورت بھی نظر آتی تھیں،لیکن سرجری کے بعد کوئی انہیں بتائے کہ وہ ہر گز جوان نہیں لگتیں ،سرجری کروانے سے بہتر تھا وہ اپنی عمر کے مطابق نظر آتیں اس طرح وہ بہتر دکھائی دیتیں۔
متیرا پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل ہیں انہوں نے اپنا کیرئیر ایک نجی چینل میں بطور میزبان شروع کیا انہوں نے اپنی سرجری کے بعد لوگوں سے داد وصول کی۔
سدرہ بتول کو شہرت ڈرامہ یہ زندگی سے ملی ،اس ڈرامے میں لوگوں نے ان کے معصوم اور دلکش چہرے کو خوب سراہا لیکن انہیں پتہ نہیں کیا سوجھی کہ سرجری کروا بیٹھیں سا تھ میں اپنی معصومیت بھی گنوا بیٹھیں۔
صدف کنول اوپر بیان کی گئیں تمام ہیروئینوں سے زیادہ تیز نکلیں کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنے ہونٹوں بلکہ ناک،گال اور بھنووں پر بھی تجربات کر ڈالے اور ان تجربات نے ان کی شخصیت کو سنوارنے کی بجائے مزید بگاڑ دیا۔
٭مہوش حیات

مہوش حیات کا شمار کاپاکستانی ڈراموں کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے بھی اپنی پلاسٹک سرجری کروائی جس نے انہیں مکمل طور پر تبدیل کر دیا، خیال رہے کہ مہوش حیات نے اپنے ڈرامے ' میرے قاتل میرے دلدار' کے ذریرے بیحد شہرت پائی۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔