شاہ رخ خان کی شدید غصے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع 05 جون 2017 08:39am

shah-rukh-khan-759 

بھارتی مشہور اداکار شاہ رخ خان کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔

حالیہ کنگ خان نے دبئی کا ایک دورہ کیا جس میں ان کے ساتھ ایک مزاق کیا گیا، اس مزاق کے بعد شاہ رخ خان کو اتنا شدید غصہ آیا کہ وہ اپنے آپے سے باہر ہو گئے۔ان کی غصے میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا ہر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ مصر کے ایک مقبول پرانک شو کے میزبان رامز گلال نے رمضان ٹی وی پرانک کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ مذاق کیا ۔

ویڈیو میں دیکھایا گیا کہ شاہ رخ خان اپنی گاڑی میں سوار شوٹ کے لئے جا رہے ہیں راستے میں کسی وجہ سے ان کی گاڑی رک جاتی ہے اور کچھ دیر میں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی زمین میں دھنس رہی ہے۔

 دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی پوری طرح زمین میں دھنس جاتی ہے اور سامنے سے ایک بڑی چھپکلی نما درندہ) انہیں اپنی جانب آتے ہوئے دیکھائی دیتا ہے۔

جس کے بعد وہ اپنے حواس کھو بیٹھتے ہی اور اچانک اس کے قریب آنے پر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان سے مزاق کیا گیا تھا ۔

اس کے بعد شاہ رخ خان شدید غصے میں آ جاتے ہیں ۔

 http://indianexpress.com : بشکریہ