نہ ہموار جلد کو ہموار کرنے کا جادوئی نسخہ
ایک بات تو سچ ہےکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہماری جلد پر کشش اور خوبصورت نظر آئے، اور داغ دھبوں سے پاک ہو، خاص طور پر خواتین اپنی جلد کے حوالے سے بیحد پریشان رہتی ہیں اور خوبصورت نظر آنے کی جستجو میں وہ اسکن ٹریٹمنٹ پر بھاری رقم خرچ کر دیتی ہیں لیکن پر بیوٹی ٹریٹمنٹ موثر نہیں ہوتا، کچھ دن کی رونق کے بعد دوبارہ جلد مدھم پڑ جاتی ہے اور بے رونق ہو جاتی ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا جادوئی نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ کو اپنی جلد میں نکھار بھی ملے گا اور آپ معمولی رقم کے بدلے یہ ٹریٹمنٹ باآسانی گھر پر بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ اثر دیر پا بھی ثابت ہو گا۔
آپ یقین کریں یا نہ کریں یہ نسخہ آپ کی جلد پر موجود جھریاں ، دھبے اور دیگر مسائل سے فوری نجات دلانے میں مددگارثابت ہو سکتا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والی چیز (شہد) جو جادوئی اہمیت کی حامل ہونے کے ساتھ ہزاروں بیماریوں کا واحد حل ہے آپ کی جلد کو صاف و چمکدار بنا دے گی۔
خیال رہے کہ یہ ماسک نہ صرف ایکنی بلکہ داغ دھبوں جلد پر پڑنے والے گڑھوں اور رنگت نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
:ماسک بنانے کا طریقہ
ایک چائے کا چمچ شہد
ایک جائے کا چمچ جائفل
ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس
ایک چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر
ان تمام اجزاء کو ایک ساتھ ملائیں ، اگر آپ کی جلد حساس ہے تو اس مکسچر میں تھوڑا اور شہد شامل کر لیں اور اگر ماسک بہت گاڑھا ہو جائے تو تھوڑا سا پانی شامل کر کے اسے پتلا کر لیں۔
:ماسک لگانے کا طریقہ
ماسک کو متاثرہ حصوں پر لگائیں مگر خیال رہے کہ اپنی آنکھوں اور منہ کے قریب لگانے سے گریز کریں ، دن منٹ یہ ماسک اپنے چہرے پر لگے رہنے دیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے منہ دھو لیں اس کے بعد کوئی معیاری موئسچرائزنگ کریم چہرے پر لگا لیں۔
ہو سکتا ہے جس وقت آپ ماسک لگائیں آپ کو جلد میں خارش یا چبھن محسوس ہو مگر اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
superhealthy365.com : بشکریہ
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔