نواز الدین صدیقی اپنی اگلی فلم میں ڈانس کرتے دِکھائی دیں گے
فائل فوٹوٹائگر شروف کا کہنا ہے کہ اگر نواز الدین صدیقی نے اداکاری کےساتھ دوسرے اداکاروں کی طرح ڈانس بھی شروع کر دیا تو دیگر اداکاروں کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔
ٹائگر ، نواز الدین صدیقی کے ساتھ ڈانس ایکشن فلم منا مائیکل میں کام کر رہے ہیں۔
اس فلم کی کہانی ایک نوجوان منّا(ٹائگر شروف)کے متعلق ہے جو مائیکل جیکسن کا بہت بڑا مداح ہے۔منّا، مہندر فوجی (نواز الدین )کو ڈانس سِکھاتا ہے، جو ایک غنڈہ ہے اور ڈانس سیکھنا چاہتا ہے۔
فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں پوچھے جانے پر نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ شروع میں تو مجھے محسوس ہوا کہ مجھ سے یہ زبردستی ڈانس کروایا جا رہا ہے لیکن فلم کرتے ہوئے میں ڈانس سے لطف اندوز ہونے لگ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈانس اداکاری کی طرح ایک جنون ہے ۔ یہ لوگوں کو خدا کا ایک تحفہ ہے۔ لیکن میں ان میں سے نہیں جنہیں خدا نے یہ تحفہ دیا ہو۔
ٹائگر جو وہاں موجود تھے انہوں نے فوراً کہا کہ اگر انہوں نے ڈانس کرنا شروع کر دیا تو ہمارا کام مشکل ہو جائے گا۔
صابر خان کی زیر ہدایت بننے والی فلم 21جولائی کو ریلز کی جائے گی۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔