سری دیوی نے'باہو بلی'میں کیوں کام نہیں کیا، بالآخربتا ہی دیا

شائع 09 جون 2017 11:26am
بشکریہ انڈین ایکسپریس بشکریہ انڈین ایکسپریس

ایس ایس راجامولی کی باہوبلی ٹو میں شیواگامی کا کردار نبھانے کے لئے سب سے پہلے سری دیوی کو آفر کی گئی تھی مگر انہوں نے اس کردار کو نبھانے سے معذرت کرلی تھی۔

تاہم اس فلم کی شاندار کامیابی کے بعدمتنازعہ فلم میکر رام گوپال ورما سمیت سب کے ذہن میں ایک ہی سوال تھا کہ سری دیوی نے 'شیواگامی' کا کردار نبھانے سے کیوں انکار کیا تھا؟

سری دیوی نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ معاہدہ کی چند شرائط سے اختلاف کے باعث دستخط کرنے سے انکار کیا۔ سری دیوی کے انکار کے بعد یہ رول رمیہ کرشنن کو آفر کیا گیا جنہوں نے اس کردار کو بخوبی نبھایا۔

اپنی نئی آنے والی فلم 'موم' کی پروموشن کے موقع پر جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'فلم بن گئی اس میں کسی اور نے کام بھی کرلیا اس کا پارٹ ٹوبھی بن گیا اور چل بھی رہی ہے اب اس کے بارے میں بات کرکے کیا فائدہ'۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس