یتیم بچوں کی زندگی بدلنے والے مشہور اداکار

شائع 10 جون 2017 06:06am

arpita00000 (1)

ممبئی:یتیمی اور مسکینی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے،ہر جگہ ایسے بچے موجود ہوتے ہیں جو زندگی میں والدین جیسی نعمت سے محروم ہوتے ہیں ،لیکن کچھ خوش قسمت بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جو والدین نہ ہونے کے باعث ایک اچھی اور بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔

بولی وڈ فلم انڈسٹری بھی ایسی کہانیوں سے بھری پڑی ہے جہاں مشہور ومعروف اداکاروں نے یتیم ،غریب بچوں کو سہارا دے کر ان کی زندگی بدل دی ،اور آج وہ لوگ ایسی زندگی گزار رہے ہیں جس کا لوگ صرف تصور ہی کرسکتے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں

متھن چکربرتی

mithun2000000

بھارتی اداکارمتھن چکر برتی جتنے باصلاحیت اداکار ہیں اس سے کہیں زیادہ نیک دل انسان ہیں ،انہوں نے بھارتی ریاست کولکتہ میں ردی کی ٹوکری میں پڑی ہوئی بچی کو نہ صرف اٹھایا بلکہ اسے قانونی طور پر گود لیا اور اس کی پرورش کا ذمہ بھی اٹھایا ،اس بچی کا نام انہوں نے ایشانی رکھا ،واضح رہے کہ متھن چکر برتی کے 3 بیٹے پہلے سے موجود ہیں۔

ہدایت کار سبہاش گھائی
subhash0000

بولی وڈ کے معروف ہدات کار سبہاش گھائی اپنے دل میں لوگوں کیلئے بے انتہا درد رکھتے ہیں ،جس کا ثبوت ان کی فلم 'اقبال' ہے جس میں انہوں نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

فلموں سے ہٹ کر حقیقت میں سبہاش گھائی نے ایک بے سہارا بچی میگھنا کو گود لے کر اس کی زندگی بدل دی ہے۔

پریتی زنٹا

preety000000

معروف اداکارہ پریتی زنٹا فلموں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ،انہوں نے بھارت کے 'مدر مریکل اسکول' کے 34 بچوں کی تعلیم اور پرورش کا ذمہ اٹھایا ہے۔

سشمیتا سین
sush000000000

سابق ملکہ حسن اور مشہور اداکارہ سشمیتا سین نے 2 یتیم بچیوں(رینی اور علیسا) کو قانونی طور پر گود لیا ہے ،ان کی دونوں بیٹیاں اکثر سشمیتا کے ساتھ میڈیا پر نظر آتی ہیں۔

روینہ ٹنڈن

ravena200000

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن نے صرف 21 سال کی عمر میں2 لڑکیوں (پوجا اور چھایا) کو گود لیا،ان کے اس اقدام پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا کہ اتنی چھوٹی سی عمر میں 2 بچیوں کی ذمہ داری اٹھاناٹھیک نہیں لیکن انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی،روینہ نے اپنی ایک بیٹی کی شادی کردی ہے اور نانی بن چکی ہیں۔

سلمان خان

arpita00000 (1)

بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کے والد سلیم خان نے 2 سالہ بچی ارپیتا کو فٹ پاتھ سے اٹھا کر شہزادیوں والی زندگی دی،ارپیتا کی شادی 2014 کی مشہور شادیوں میں سے ایک تھی ۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام