وزن گھٹانے کے چند آسان ترین نسخے

اپ ڈیٹ 03 فروری 2016 06:49am

Mad

پھلوں کے بکثرت استعمال سے آپ مجموعی طور پر صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک اپنا وزن بھی کم کرسکتے ہیں کیونکہ پھلوں اور سبزیوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جبکہ وٹامنز اور دیگر اجزاء بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ 

ان پھلوں اور سبزیوں کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں باقاعدہ نشو نما ہوتی ہے علاوہ ازیں پھلوں میں یعنی چکنائی بالکل بھی نہیں ہوتی جس سے دل کے امراض پیدا ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔

پھلوں میں فائٹو کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو بھی حد سے زیادہ بڑھنے سے روکتے ہیں نیز کینسر،ذیابطیس اور موٹاپے سے بھی نجات دلاتے ہیں اس کے علاوہ بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں ۔

موٹاپے اور زیادہ وزن کا شکار ہر انسان یہ خواہش رکھتا ہے کہ اسمارٹ اور دبلا پتلا نظر آئے جس کے لئے ہزاروں افراد سلمنگ سینٹر سے تکلیف دہ ورزشیں اور ادویات استعمال کرتے ہیں ،اس کے علاوہ کئی اور دیگر حربے بھی استعمال کرتے ہیں جن کے فوائد کم اور نقصان زیادہ ہوتے ہیں اس کے برعکس پھلوں کے استعمال سے بہتر طور پر وزن کم ہوسکتا ہے۔

پھلوں میں کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں اور ان سے وزن میں بھی اضافہ نہیں ہوتا پھلوں میں ریشہ دار اجزاء ہوتے ہیں جو تندرست جسم کے لئے ازحد ضروری ہوتے ہیں اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے کئی ٹوٹکے ہیں ۔

ٌٴٴنہار منہ کہوہ پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے کہوے میں لیموں کا رس ضرور نچوڑ لیں،لیموں کا اچار بھی موٹاپے کو روکتا ہے اسی لئے روزانہ اسے ضرور کھایاکریں،بیسن کی روٹی بھی وزن کم کرنے کے لئے نہایت مفید ہے۔

نہار منہ کینو یہ سنگترے کا جوس پینے سے بھی موٹاپا کم ہوتا ہے ،ورزش ہر شخص کے لئے نہایت ضروری ہے اور یہ وزن کم کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے ،گھی کے بجائے کوکنگ آئل استعمال کرنے سے بھی موٹاپا کم ہوتا ہے۔

ادرک کی چائے پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے،موٹاپا کم کرنے کے لئے چنے کی دال برابر ہینگ ہر روز پانی سے پئیں،نہار منہ روزانہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے بھی موٹاپا کم ہوتا ہے۔

ان سب چیزوں کا روزانہ استعمال اورساتھ ساتھ چہل قدمی کی مدد سے آپ کا وزن گھنٹوں میں کم ہو سکتا ہے۔