انوشکا کے نئے انداز نے لوگوں کو خوف ذدہ کر دیا

شائع 13 جون 2017 07:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پری کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک خوبصورت شہزادی کا عکس بن جاتا ہے ، جس کی بڑی بڑی آنکھیں ہوں اور خوبصورت مسکراہٹ ہو لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ کوئی پری بھیانک بھی ہو سکتی ہے؟

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی آنے والی فلم 'پری' میں تصویر کے دوسرے پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے ایک بھیانک روپ میں نظر آئیں گی۔

انوشکا شرما نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعے فلم پری کا پہلا پوسٹر شئیر کیا جس میں وہ کافی پر اسرار دکھ رہی ہیں اور ڈراؤنی بھی اس تصویر کے ذریعے انہوں نے پری کا ایک دوسرا رخ واضح کیا ہے  کہ پری ڈراؤنی بھی ہو سکتی ہے۔

منگل کی صبح انوشکا نے اپنی اس تصویر کوشیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آنے والی فلم میں اپنا پہلا لُک دکھایا ہے جس کے بعد ان کے مداحوں نے ابھی سے قیاس آرائیاں اور اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔