باہو بلی کے سپر اسٹار نے اگلی فلم کتنے میں سائن کی؟

شائع 13 جون 2017 10:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان اور اکشے کمار وہ سپر اسٹارز ہیں جو کسی بھی فلم کو سائن کرتے وقت منہ مانگا معاوضہ لیتے ہیں جو کہ اس بات کی تصدیق ہے کہ ہو نہ ہو وہ فلم ضرور ہٹ ہو گی۔ ۔

لیکن اب ان ستاروں کی فہرست میں ایک اور سپر اسٹار کا اضافہ ہوگیا ہے ،یہ اور کوئی نہیں باہوبلی کے سپر اسٹار پرابھاس ہیں جنہوں نے باہوبلی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر پورے بھارت میں فین فولوونگ حاصل کرلی ہے۔

اور اب اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بہت جلد پرابھاس بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں کیونکہ کرن جوہر اور روہت شیٹھی اب ان کو ہندی فلم میں اداکاری کروانا چاہتے ہیں۔روہت شیٹھی پربھاس کے ساتھ ساتھ سلمان خان کو بھی اپنی کاسٹ کا حصہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

اب جو بات ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں شاید آپ کے لئے یقین کرنا بہت مشکل ہوگا ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پرابھاس ایک فلم کو سائن کرنے کے لئے تقریبا 80 کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں جو تقریبا سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے معاوضے کے برابر ہے۔

اگر یہ بات سچ ثابت ہوجاتی ہے تو یہ اپنے آپ میں ہی ایک منفرد ریکارڈ ہوگا۔