شاہ رخ خان ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

شائع 13 جون 2017 06:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ  کنگ شاہ رخ خان زبردست اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محبت کرنے والے والد بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 51سالہ اداکار اپنے بیٹے آریان کی وجہ سے معروف ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ بولی وڈ کنگ اپنے بیٹے کی ناک کی سرجری میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ اتفاق سے تقریب بھی انہی تاریخوں میں ہونے جارہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کے بیٹے آریان کی ناک پر اسکول میں فٹبال  کھیلتے ہوئے چوٹ لگی تھی۔ آریا ن کی دوائیاں تو جاری ہیں لیکن ڈاکٹروں نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے۔  اوریہ سرجری ایوارڈ تقریب کی تاریخوں میں ہوگی جس کیلئے  شاہ رخ بیرونِ ملک جائیں گے۔

اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ شاہ رخ خان اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو علیحدہ رکھتے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز