کیا آپ کی کوہنیوں اور گھٹنوں کا رنگ خراب ہو رہا ہے؟

شائع 15 جون 2017 12:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ کی کوہنیوں اور گھٹنوں کا رنگ خراب ہو رہا ہے؟جب آپ کے جلد کا رنگ خراب ہو رہا ہوتا ہے تو صابن اس کو صاف کرنے میں  مدد گار ثابت نہیں ہوتا۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کچھ ایسے قدرتی ٹوٹکے جو آپ کی کوہنیوں اور گھٹنوں کے رنگ کو نکھارنے میں مدد دیں گے۔

لیموں

leemon

لیموں میں قدرتی بلیچنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ لیموں کا رس خراب رنگ والی جگہوں پر لگائیے، خوب مساج کیجئے اور دس منٹ کیلئے چھوڑ دیجئےپھر گرم پانی سے دھو لیجئے۔ اس عمل کو کچھ ہفتوں تک جاری رکھیئے اور فرق دیکھئے۔

دہی

dahi

دہی بہترین مؤسچرائزر کے طور پر جانی جاتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ یہ نہیں جانتےہوں گے کہ کھٹی دہی جِلد کی رنگت نکھارنے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ دہی میں ایک چائے کا چمچہ سرکہ اور بیسن ملائیے اور لگائیں۔ 15 منٹ بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

کھانے کا سوڈا

baking

کھانےکا سوڈا اور دودھ ملا کر ایک مرکب بنائیے اور اپنی کوہنیوں اور گھٹنوں پر لگائیے اور پانچ منٹ بعد دھولیجئے۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار دو مہینوں تک کیجئے۔

ایلو ویرا

aelo

ایلو ویرا جِلد کو ملائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ایلو ویرا کا ایک تازہ پتہ لیجئے اور اس کا گوداجِلد پر لگائیے۔ 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ناریل کا تیل

natural coconut walnut oil natural coconut walnut oil

روکھی جِلد کو ملائم کرنے کیلئے متاثرہ جگہ پر ناریل کا تیل لگائیے اور پھر گرم پانی سے دھولیں۔ صابن مت لگائیے، بس تھپکی دے کر خشک کریں۔

Times of Indiaبشکریہ