پاؤں کی اشکال سے شخصیت کا اندازہ لگائیں
اگر کسی بھی انسان کی شخصیت کا اندازہ لگانا ہو تو آپ اس انسان کے کپڑوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں، ویسے تو سننے میں آتا ہے کہ جوتوں سے بھی انسانی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔لیکن اب پاﺅں کے ذریعے بھی شخصیت کی عکاسی کی جا سکتی ہے۔
ذیل میں پاﺅں کی انگلیوں کے حوالے کچھ حقائق بیان کئے جا رہے ہیں ، جن کے ذریعے شخصیت کی عکاسی کی جا سکتی ہے۔
برابر انگلیاں
اگر کسی شخص کی پاﺅں کی تمام انگلیاں برابر ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ شخص بہت عقل مند اور سمجھ دار ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس شخص کے اندر فیصلے کرنے کی صلاحیت بہت اچھی ہوتی ہے۔
نزولی انگلیاں
جس شخص کی انگلیاں نزولی طرز کی ہوتی ہیں ، وہ شخص بہت موڈی ہوتا ہے اور نزولی طرز کی انگلیوں والے افراد اپنے راز بھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے اور ہر چیز اپنے تک محدود رکھتے ہیں۔
45 ڈگری اینگل
اس ڈگری اینگل والے پاﺅوں کو ' رومن فٹ' بھی کہا جاتا ہے۔ایسے پاﺅں والے افراد میں بزنس مین بننے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
نکیلی انگلی
جن افراد کے پاﺅں کی دوسری انگلی انگھوٹھے سے بڑی اور نکیلی ہوتی ہے ، وہ افراد بہت ذہین اور ان کے اندر فنکارانہ صلاحیتیں بھی بھرپور موجود ہوتی ہیں۔
چھوٹی انگلی باقی انگلیوں سے الگ
جو افراد اپنے پاﺅں کی سب سے چھوٹی انگلی کو پاﺅں کی باقی انگلیوں سے بالکل الگ کر لیتے ہیں جو افراد بہت بہادر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد اکتاہٹ کا شکار بھی بآسانی ہو جاتے ہیں۔
انگلیوں کے درمیان فاصلہ
جن افراد کے پاﺅں کی انگلیوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے ،ایسے لوگوںکے مزاج میں بدلاﺅ بہت جلدی جلدی آتا ہے اور ایسے افراد مزاج کے تیز بھی ہوتے ہیں۔
چمنی نما انگلی
اگر جن افراد کے پاﺅں کی دوسری والی انگلی چمنی نما ہوتی ہے۔وہ افراد دوسروں کی باتوں میںبہت جلدی آجاتے ہیں۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔