شاہ رخ خان کو فلم رئیس کی پروموشن مہنگی پڑ سکتی ہے
فائل فوٹوشاہ رخ خان کو فلم ریئس کی پروموشن کےدوران لاپرواہی برتنے سے ایک آدمی کے جاں بحق ہوجانے پر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے بعد مشکلات کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان پر آئی پی سی 304آرٹیکل 2 کے اور ریلوے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جاسکتے ہیں۔
فلم ریئس کی پروموشن کیلئے شاہ رخ خان نے ممبئی سے نئی دہلی تک ریلوے کا سفر کیا تھا۔ بولی وڈ بادشاہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے 15ہزار لوگوں کے ہجوم میں فرید خان پٹھان نامی ایک شخص کو دم گھٹنے سے دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔
شاہ رخ خان نے حادثے کو بدقسمتی قرار دیا اورمتاثرہ خاندان کا بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس اداکار کے خلاف کچھ نہیں۔
جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اگر شاہ رخ خان نے مجمع کو ٹی شرٹ اور دیگر اشیاء پھینک کر مشتعل نہیں کیا ہوتا تو یہ حادثہ پیش نہ آتا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔