کینوں کے ان گنت فوائد

شائع 06 دسمبر 2016 05:08am

oraneg2
ہم سب نے یہ کہاوت تو سنی ہی ہے کہ " سیب کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں" لیکن اب اس کہاوت کو یوں کہا جائے کہ "کینوں کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں" تو غلط نہیں ہوگا۔

کینوں قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جس کے بے تحا شہ فوائد ہیں۔یہ وہ پھل ہے جسے کھانے کے ساتھ پیا بھی جا سکتا ہےاس کے علاوہ  اس کا ماسک بنا کے منہ پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔۔

اس کے علاوہ کینوں کے کیا فوائد ہیں آئیں جانتے ہیں

good-for-your-eyes1آنکھوں کے لیے فائدہ مند
کینوں کا ایک بہت بڑافائدہ یہ ہے کہ اس میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جوکہ آنکھوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ روز ایک یا دو کینوں کھانے سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔

o-VIRAL-INFECTION-facebook
وائرل انفیکشن کے خلاف لڑتا ہے
سردیوں کے شروع ہوتے ہی ہر کوئی نزلے کھانسی جیسی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے ، چونکہ کینوں سردیوں کے موسم میں ہی آتے ہیں اس لئے اگر اس مسائل سے لڑنے کے لئے کینوں کا استعمال کیا جائے تو بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ ن اگر آپ روز ایک کینوں کھایئں گے تو آپ سردی کے موسم میں پھیلنے والے وائرل انفیکشن سے محفوظ رہیں گے۔

GTY_orange_juice_sk_140502_16x9_992
وٹامن سی سے مالامال
کینوں کے جوس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔ روزانہ دو گلاس کینوں کا جوس آپ کے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔کینوں کے جوس میں موجود وٹامن سی کیلشیم بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

little-girl-drinking-orange-juice
مدافعتی نظام کےلئے بے حد مفید
کینوں کا جوس مدافعتی نظام کے لیے بے حد فائدہ مند اور مفید ہے۔ ایک گلاس  جوس میں دو سو فیصد وٹامن سی موجود ہوتا ہے جوکہ مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی انسانی جسم میں موجود انٹی اوکسیڈینٹ کے خلاف لڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

orange-peel-powder-2

خوشگوار جلد پائیں
کینوں کو کھانے ، پینے کے ساتھ چہرے پر لگایا بھی جا سکتا ہے اور کینوں کا ماسک جلد کو چمکدار اور خوشگوار بنانے میں بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ کینوں کے چھلکوں کو خشک کرکے اسے پیس لیں اس میں دو کھانے چمچے دہی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کے چہرے پر لگا لیں ۔جب خشک ہوجائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس ماسک کے ذریعے آپ کی جلد کو قدرتی چمک حاصل ہوگی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔