یہ 8 چیزیں ہائی بلڈ پریشر سے مکمل نجات دلا دیں گی

شائع 23 جون 2017 10:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہائی بلڈ پریشر اور ہائپر ٹینشن کے مریضوں کی عام طور پر سانس چھوٹی ہوجاتی ہے یعنی انہیں سانس جلدی جلدی لینا پڑتی ہے اس کے علاوہ ان کے چہرے پر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے۔ امریکا کی ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہائیپرٹینشن کی ویسے تو کوئی خاص علامات نہیں ہوتیں لیکن یہ ایک بہت خطرناک بیماری ہے اور اس کے بڑے خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو دو مختلف رینجوں کے ذریعے شناخت کیا جاتا ہے ایک سیسولک جبکہ دوسرا ڈائاسولک کہلاتا ہے سیسولک کی 140 سے 159 یا ڈائاسولک کی 90 سے 99 کی رینج کو ہائی بلڈ پریشر مانا جاتا ہے اور اس کو ہائیپرٹینشن سے متاثر افراد کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

تاہم آپ اپنی لائف اسٹائل میں صرف ذراسی تبدیلی لاکر ہائیپرٹینشن سے متعلق اثرات پر نہ صرف قابو پا سکتے ہیں بلکہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ بھی کرسکتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ

فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈارک چاکلیٹ میں 60 فیصد کو کو موجود ہوتا ہے اور کو کو کے بارے میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ اگر اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو یہ ہائیپرٹینشن سے بچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ نیشنل سینٹر فور بائیوٹیکنولوجیکل انفارمیشن کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کوکو پارڈر سے بنی ہوتی ہے جس میں فلے وونائیڈ اجزا یا اُن اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل ہوتا ہے جو پودوں سے حاصل ہوتا ہے اور یہ بھی ہائیپرٹینشن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پانی زندگی ہے

فائل فوٹو فائل فوٹو

جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے پانی ہماری تمام نسیجوں، بافتوں اور اعضا کے نظام کو چلانے کے لئے نہایت ضروری ہے کم پانی کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن یا تو پھر کوفی اور الکوحل کی زیادتی صرف بلڈ پریشر میں اضافہ کا ہی باعث بنتی ہے۔

فروٹ سلاد

فائل فوٹو فائل فوٹو

لیو اسٹرونگ کے ماہرین یہ بات تجویز کرتے ہیں کہ کرین بیریز، لیموں اور تربوز جیسی دریافتوں سے جسم سے زائد نکل جانے والے نمکیات اور پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ کیلوں میں پوٹاشیم بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس کو کھانے سے پٹھوں کو مضبوطی فراہم ہوتی ہے اور ہائیپرٹینشن پر سوڈیم کے اثرات سے بچاو میں مدد دیتی ہے۔

لہسن کا استعمال

فائل فوٹو فائل فوٹو

لہسن صرف ویمپائرز کو بناتا نہیں ہے بلکہ خون کے بہاؤ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے این سی آئی بی شائع ہوئے ایک آرٹیکل کے مطابق لہسن ہائیپو ٹینسوو ہے۔ ہئیپو کا مطلب لو یعنی کم کے ہے یا دوسرے لفظوں میں اسے یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ یہ نائیٹرک آکسائیڈ کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔

دارچینی کا استعمال

فائل فوٹو فائل فوٹو

دار چینی میں قدرتی سوزش کو ختم کرنے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ خون کے بہاؤ کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس کو فلیور کے طور پر بہت ساری ڈشوں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے خصوصا ناشتے میں اس کا استعمال بڑا فائدہ مند ہے۔دار چینی کو چائے یا کافی کے ساتھ پینا بھی کافی مفید ہے۔این آئی سی بی نے اس کو ہائیپرٹینشن کے خاتمے کیلئے کافی سود مند بتایا ہے۔

ادرک کا استعمال

فائل فوٹو فائل فوٹو

ادرک ایک جڑ ہے جو تقریبا دارچینی کی طرح ہی اپنا کام سرانجام دیتی ہے ادرک کو عام طور پر چائے میں یا کھانوں میں مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس کا استعمال دار چینی سے زیادہ ہوتا ہے۔ ادرک پٹھوں کو آرام فراہم کرتی ہے یہ دل کے لئے بھی فائدے مند ہے۔ این آئی سی بی نے اس کو خون کا دورانیہ بڑھانے کے لئے بہت بہترین غذا بتایا ہے۔

تاہم این آئی سی بی کے آرٹیکل میں اس کے علاوہ بھی گاجر اور ٹماٹر وغیرہ کو بھی ہائیپر ٹینشن کم کرنے کے لئے فائدے مند بتایا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کا ہر تیسرا نوجوان ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے۔

تاہم اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے زندگی میں چھوٹی چھوٹی سی تبدیلیاں لا کر قابو پایا جاسکتا ہے۔ہمارا آپکو یہی مشورہ ہےکہ ہائیپر ٹینشن کے معاملے پر بالکل بھی رسک نہ لیں اور اپنے معالج سے بھی اس کے بارے میں رابطہ کریں۔

یہ آرٹیکل محض عام معلومات کے لئے شائع کیا گیا ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور رابطہ کرلیں۔

shareably بشکریہ