سلمان خان روایت برقرار نہ رکھ سکے
فائل فوٹوسپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ اس سال عید پر بڑی ریلیز ہے۔
رواں ماہ 23تاریخ کوریلیز کی جانے والی فلم کے متعلق ناقدین کا ملا جلا رجحان رہا۔ کچھ نے اسکرین پر سلمان کی معصومیت کو سراہا جبکہ کچھ ان کی اداکاری سے کچھ خاص متاثر نہ ہوئے۔
فلم ناقد اور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹیوب لائٹ کی باکس آفس پر پہلے دن کی جمع کی جانے والی رقم کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کیں، جو ماضی کے پہلے دن جمع ہونے والی رقوم سے کافی کم ہے۔
Salman and Eid - Day 1...
2012: #ETT 32.93 cr
2014: #Kick 26.40 cr
2015: #BB 27.25 cr
2016: #Sultan 36.54 cr
2017: #Tubelight 21.15 cr— taran adarsh (@taran_adarsh) June 24, 2017
ٹیوب لائٹ 1962کی بھارتی جنگ پر مبنی ہے جس میں سہیل خان اور چینی اداکارہ ژو ژو ادکاری کرتے دیکھائی دیں گی۔ فلم میں ہدایت کاری کے فرائض کبیر خان نے انجام دیئے ہیں ۔
مداحوں نے چھوٹے بچے مارٹن رے ٹانگو کی اداکاری کو سراہا ہے۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔