رمضان میں میری صحت بہتر رہی: دلیپ کمار
فائل فوٹوبولی وڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار کہتے ہیں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی صحت بہتر رہی۔
ایک ٹوئٹر پوسٹ میں94سالہ اداکار نے کہا کہ اب تک ایوارڈ ز کیلئے بہت سےدعوت نامےموصول ہوتے ہیں۔ میری صحت کی وجہ سے سفر کرنا اور بذاتِ خود وہاں موجود ہونامشکل ہوگیا ہے، لیکن شکریہ۔
Still get so many invitations to accept awards and honors. My health makes it difficult to travel and be there personally, but thank you!
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 23, 2017
انہوں نے مزید کہاکہ مجھ پر اور سائرہ (اہلیہ سائرہ بانو)پر اللہ کی بے پناہ مہربانی ہے۔ اس رمضان میری صحت بہت بہتر رہی۔ مستقل دواؤں اور بے ترتیب نیند کے سبب روزے نہیں رکھ سکا۔
Allah's mercy has been upon us, my health has been much better this Ramazan. Could not fast due to regular medication and irregular sleep.
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 23, 2017
واضح رہے دلیپ کمار پشاور میں پیدا ہوئے اور ان کا اصلی نام محمد یوسف خان ہے۔
پچھلے ہفتے خبریں تھیں کہ پشاور میں موجود ان کا آبائی گھر منہدم ہوگیا۔ پاکستان کے آرکیولوجی ڈپارٹمنٹ نے 2014 میں اسے قومی ورثہ قرار دیا تھا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔