آپ کے ہاتھ کی لکیریں آپ کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
فائل فوٹوسچے پیار کی تلاش اور درست پارٹنر کے انتخاب میں ہم ہمیشہ ہی سنجیدہ رہتے ہیں اور مختلف زاویوں سے جائزہ لے کر ہی انتخاب کرتے ہیں۔ اس سلسے یہ بات بھی کافی مشہور ہے کہ انسان کے ہاتھوں کی لکیروں میں بھی یہ راز پوشیدہ ہوتے ہیں۔
ایک ریسرچ کے مطابق انسان کے ہاتھوں کی لکیریں اس کی پیارومحبت کی داستان بیان کرسکتی ہیں یہ کبھی جھوٹ نہیں بولتیں اور وہ حقائق اور سچائیاں پیش کرسکتی ہیں جو کوئی اور نہیں کرسکتا۔
انسان کے ہاتھ میں جو گہری لکیر ہے (جسے محبت کی لکیر کہاجاتا ہے) ہاتھوں کو ملا کر ان مختلف پوزیشنوں میں رکھیں اور اپنے اور لائف پارٹنر کے بارے میں دلچسپ معلومات حاصل کریں۔
اگر ہاتھوں کی لکیریں برابری کی سطح پر ہوں تو
فائل فوٹواگر آپ کی اور آپ کے پارٹنر دونوں کی یہ (محبت کی لکیر) ایک ہی لیول پر ہے تو آپ بہت خوش قسمت ہیں آپ دونوں کے درمیان بہت ہم آہنگی ہے اور ایک دوسرے کے لئے بہت سارا پیار بھی۔ اس کے علاوہ آپ بہت عقلمند اور نرم مزاج بھی ہیں اور دوسروں کی آراء کا بھی احترام کرتے ہیں۔
اگر الٹے ہاتھ کی لکیر تھوڑی سی نچلی سطح پر ہو تو
فائل فوٹوایسا شخص خود سے کچھ زیادہ عمر کے پارٹنر کو پسند کرتا ہے۔اس قسم کے ہاتھوں کا مالک پیار، رومانس اور سماجی قواعد سے آزاد ہونے کی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر وہ اپنی چھٹی حِس کی ہی سنتا ہے جو شاید ہی کبھی غلط ہوتی ہے۔
اگر الٹے ہاتھ کی لکیر تھوڑی سی اوپری سطح پر ہو تو
فائل فوٹوایسا شخص کسی بھی رشتے یا تعلق کو سنجیدگی سے نہیں لیتا اور نہ ہی وہ پیار و محبت کو کسی کی خوشی کے لئے خاطر میں لاتا ہے۔لیکن اگر وہ بالآخر اپنی زندگی کے لئے کسی کو منتخب کرلے تو یا تو پسند کردہ شخص اس سے عمرمیں چھوٹا ہوگا یا تو پھر وہ کسی اورملک کی شہریت رکھتا ہوگا۔وہ اس کی آنکھوں اور خود اعتمادی کو بہت پسند کرتا ہوگا ایسا شخص آزاد خیال ہوتا ہے اور بڑی سے بڑی مشکل پر باآسانی قابو حاصل کرلیتا ہے۔
بشکریہ برائٹ سائیڈ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔