بولی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے حقیقی زندگی میں بھی قتل کئے

شائع 30 جون 2017 12:35pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ فلموں میں ہم اکثر جن اداکاروں کو ہیرو کی شکل میں دیکھتے ہیں وہ فلموں میں تو غنڈوں اور وِلن کو قتل کردیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کی کچھ سلیبریٹیز ایسی بھی ہیں جنہوں نے حقیقی زندگی میں بھی قتل کر رکھے ہیں۔

سلمان خان

salman

بولی وڈ کے دبنگ خان اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایک معصوم شخص کی جان اور چار افراد افراد کو ایک ایکسڈنٹ میں زخمی کر چکے ہیں واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 28 ستمبر 2002 کی رات سلمان خان نے ممبئی کے علاقے باندار میں شراب کے نشے میں اپنی لینڈ کروزر فٹ پاتھ پر سو رہے 5 بندوں کے اوپر چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ باقی 4 زخمی ہوئے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے تاہم 13 سال کے طویل عرصے تک کیس چلنے کے بعد آخر کار انہیں 2015 میں اس کیس سے نجات ملی،

ہیما مالنی

hema

ماضی کی خوبرو اداکارہ ہیما مالنی(جن کو ڈریم گرل کہا جاتا تھا) بھی ایک قتل کرچکی ہیں گذشتہ برس ہیما مالنی کی مرسیڈیز نے ماروتی آلٹو کو ہِٹ کیا جس کے نتیجے میں ایک 2 سالہ معصوم بچی کی جان گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے یہ حادثہ راجستھان میں پیش آیا اس حادثے کے نتیجے میں نہ صرف بچی کی جان گئی بلکہ ہیمامالنی بھی شدید زخمی ہوئیں۔