کپل شرما نے بازی مار لی

شائع 01 جولائ 2017 03:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سلمان خان بھی  فلم ٹیوب لائٹ اسپیشل شو کو ٹیلی ویژن پر کامیاب نہیں کرا سکے۔  جی ہاں تازہ جاری ہونے والی ریٹنگز کے مطابق بھارت کے صفِ اول  کامیڈین کپل شرما نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

سلمان خان نے اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی تشہیر کیلئے اس بار دی کپل شرما شو کے بجائے ایک اسپیشل شو سُپر نائٹ ود ٹیوب لائٹ کا چناؤ کیا۔ یہ شو بھی اس ہی چینل پر نشر ہوتا ہے جس پر دی کپل شرما شو نشر کیا جاتا ہے اور شو کی باگ ڈور سنیل گروور، علی اصغر،سوگندھا مشرا اور سنکٹ بھونسلے  کے ہاتھوں میں ہے۔

تاہم جاری ہونے والی ریٹنگز کےمطابق کپل نے بآسانی بازی مار لی ہے۔ ٹاپ دس کی فہرست میں کپل کا کامیڈی شو  آٹھویں جبکہ سپر نائٹ ود ٹیوب لائٹ  16ویں نمبر پر ہے۔

سنیل گروور، علی اصغر، سگندھا مشرا نے ہوائی جہاز تنازعہ کے بعد کپل کا شو چھوڑ دیا تھا۔ تاہم چندن پرابھاکر، جنہیں بیچ میں پروگرام چھوڑنا تھا، واپس آگئے ہیں۔

دریں اثنا خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ نے بھی کپل شرما کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

بشکریہ زی نیوز