لمبی زندگی پانے کا اہم نسخہ
ہم اکثر اپنے بڑوں سے سنتے آ رہے ہیں کہ خوش رہنے سے انسان کی زندگی لمبی ہوتی ہے، یقینا خوش رہنا ہماری صحت کے لئے بہت اہم ہے اور یہ ہماری زندگی پر بھی گہرا اثر ڈالتا ہے۔
محقیقین کے مطابق خوش رہنے کے ساتھ اچھا اور غذائیت سے بھرپور کھانا بھی انسان کی لمبی زندگی کا ضامن ہے۔
اگر ہم زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں اپنے کھانے پینے کا حصہ بنا لیں تو یقیناً بہت صحت بخش اور لمبی زندگی پا سکتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ چیزیں ایسی ہیں جب پر عمل کرنا بیحد ضروری ہے۔
اور وہ کیا چیزیں ہیں ان کے بارے میں ہمیں ایک چھوٹے سے گاؤں کی مدد سے معلوم ہوا۔ جنوبی اٹلی میں واقع پیوپی نامی ایک گاؤں میں لوگ 100 سے زائد سال زندہ رہتے ہیں اور اس گاؤں کا شمار دنیا کے صحت مند تریب گاؤں میں ہوتا ہے۔ اور یہ صرف سائنسدانوں نے نہیں بلکہ یونسکو کی جانب سے بھی تسلیم کیا جا چکا ہے کہ یہ دنیا کا واحد گاؤں ہے جہاں لوگ 100 سال تک جیتے ہیں۔
یقینا آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ جب گاؤں والوں سے معلوم کیا گیا کہ ان کی لمبی زندگی کا راز کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ وہ پورے ہفتے میں صرف ایک بار میٹھا کھاتے ہیں۔
ڈاکٹر اسیم ملہوترا جنہوں نے حالیہ اس گاؤں میں رہنے والے افراد کی زندگی پر مطالعہ کیا انہوں نے بتایا کہ اس گاؤں کے صحت یابی اور لمبی زندگی کا راز یہ ہے کہ یہ لوگ چینی کا استعمال کم سے کم کرتے ہیں اور دیگر کھانے پینے میں پرہیز کرتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں کوئی شخص زیابطیس اور دوسری خطرناک بیماری میں مبتلا نہیں۔
ڈاکٹر اسیم کا کہنا تھا کہ ہمارا روز مرہ کھانا پینا ہماری صحت پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے، ورزش کا نہ کرنا سیگرٹ نوشی اور دیگر ایسی عادات جو ہماری صحت کیے لئے مضر ہیں ، زندگی کم کرتے رہتے ہیں اور یہ اصل وجہ ہے کہ ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن کا نتیجہ موت ہے۔ اس لئے ان کے مطابق انسان کا کھانا ہی اس کی دوا بھی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے اس گاؤں کے لوگ صرف اتوار کے روز کوئی میٹھی چیز کھاتے ہیں ، اس کے علاوہ دوسری اشیاء جیسے پیزا اور برگر بھی مہینے میں ایک یا دو بار کھاتے ہیں، اور ایسا نہیں کہ وہ ہر وقت جم میں ورزش کرتے ہیں بلکہ وہ خود کو کسی نہ کسی کام میں مگن رکھتے ہیں اور ان کا جسم حرکت میں رہتا ہے۔
ان تمام چیزوں کے علاوہ اپنے تمام تر پریشانیوں کو کم کرتا ور روزانہ سات گھنٹوں کی نیند بھی زندگی پر گہرا ثر ڈالتی ہے، اگر ہم ان طریقوں پر عمل کریں تو اپنی صحت کو بہت بہتر بنا سکتے ہیں اور لمبی زندگی پا سکتے ہیں۔
بشکریہ: ریڈرز ڈائجسٹ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔