سال 2017 میں دنیا سے رخصت ہونے والے مشہور بھارتی اداکار

شائع 04 جولائ 2017 11:34am

died

ویسے تو دنیا سے ایک نہ ایک دن سب ہی کو جانا ہے لیکن قدرت کی طرف سے عطا کردہ اس زندگی میں کچھ انسان ایسے کام کر جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو سال 2017 میں بچھڑنے والے مشہور بھارتی اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ ان کی موت کس طرح ہوئی۔

اوم پوری

om-puri

اوم پوری بولی وڈ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھے رواں برس پاکستان اور مسلمانوں کے حق میں بیان دینے کے باعث ان کو اپنے ہی ملک میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بہر حال اوم پوری رواں برس کے پہلے مہینے میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 66 برس کی عمر میں اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔

وینود کھنا

vinod

بولی وڈ انڈسٹری میں کئی شاندار اور کامیاب فلموں میں اداکاری کرنے والے وینود کھنا بھی 70 سال کی عمر میں رواں برس کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ریما لاگو

reema

ریما لاگو بھی بھارت کی ایک کامیاب اداکارہ تھیں انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، رواں برس وہ بھی علالت کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

سونِکا چوہان

sonika

سونِکا چوہان بھارت کی ایک مشہور ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ تھیں ان کی موت اسی سال اپریل کے آخر میں ایک کار حادثے میں ہوئی ان کی عمر محض 28 سال تھی۔

ریکھا سندھو

rekha

ریکھا سندھو تامل ٹی وی پروگرامز میں اداکاری کرتی تھیں وہ بھی اسی سال چنئی بنگلورو ہائی وے پر محض 22 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔

پرَدیپ کمار

pradeep

پرَدیپ کمار ایک تامل اداکار تھے انہوں نے 3 مئی 2017 کو اپنی اہلیہ سے اختلافات کے باعث خودکشی کرلی۔