بولی وڈ کی 6متنازعہ مگر مضبوط جوڑیا
رشی کپور اور نیتو سنگھ
رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی 1980 میں ہوئی۔ لیکن 90کی دہائی کے آخر میں ان کی ازدواجی زندگی کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کہا جاتا ہے ماضی کی اداکارہ نے رشی کپور کے خلاف گھریلو تشدد کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور ان کے پُر تشدد رویے کے سبب انہیں چھوڑ بھی دیا تھا، لیکن جلد ہی وہ واپس آگئیں۔بے تحاشہ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود یہ جوڑا 37 برسوں سے ایک ساتھ ہے۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن
فلم زنجیر سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی اس جوڑی نے 3جون 1973 کو شادی کی۔لیکن شادی کے بعد اس جوڑے کیلئے چیزیں آسان نہ تھیں کیوں کہ امیتابھ بچن کے معاملات کو ریکھا کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ ان تمام تر افواہوں اور تنازعات کے باوجود جیا ہر حالات میں امیتابھ کے ہمراہ رہیں۔
دلیپ کمار اور سائرہ بانو
ڈٹ کر مشکلات کا سامنا کرنے والی بولی وڈ جوڑیوں کی جہاں بات آتی ہے وہاں دلیپ کمار اور سائرہ بانوں ایک اور حسین جوڑی نظر آتی ہے۔ اپنے کیریئر کے عروج پر کامنی کوشل، مدھو بالا اور وجنتی مالا سے محبت میں ناکامی کے بعد 44سالہ دلیپ کمار نے 22سالہ سائرہ بانوں کے ساتھ شادی کرلی۔ لیکن شادی کے بعد دلیپ کمار ایک بار پھر کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ لیکن وہ محبت جلد ہی تمام ہوئی ۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ شادی دونوں کی عمروں کے فرق کے سبب زیادہ نہیں چل سکے گی، لیکن ان کی 51سالہ ازدواجی زندگی نے سب کو غلط ثابت کردیا۔
دھرمندر اور ہیما مالینی
دھرمندر اور ہیما مالینی کی محبت فلم تم حسینہ میں جوان کے سیٹ پر پروان چڑھی۔ تاہم ہیما کے والد ان کی شادی کے خلاف تھے اور دھرمندر کی پہلی اہلیہ نے بھی انہیں طلاق دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس سب کے باوجود دونوں نے ایک دوسرے کو نہیں چھوڑااور ہیما مالینی کے والد کی وفات کے بعد1980 دونوں نے شادی کر لی۔ جوڑے نے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کیا اور شادی کی دو تقریبات کا انعقاد کیا گیاپہلے نکاح ہوا پھر اینگر انداز کی شادی۔37 برس بعد بھی دونوں کے درمیان محبت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بونی کپور اور سری دیوی
بونی کپور نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ سری دیوی سے انہیں پہلی نظر میں محبت ہوگئی تھی۔ سری دیوی نے شروع شروع تو مزاحمت کی لیکن بعد میں وہ بونی سے شادی کیلئے تیار ہوگئیں۔ کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ایک شادی شدہ ، دو بچوں کے باپ سے شادی کر لے گی۔ یہ جوڑا 1996میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔
شاہ رخ خان اور گوری
شاہ رخ خان بولی وڈ نگرنی میں داخل ہونے سے قبل ہی گوری کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔ ان کی حقیقی زندگی کی محبت بولی وڈ فلم کے تمام رنگ اپنے اندر رکھتی ہے جیسے کہ مختلف مذہب، مخالف والدین وغیرہ وغیرہ۔ کچھ عرصہ قبل کہا جا رہا تھا کہ ان کی شادی شاہ رخ اور پریانکا چوپڑا کے درمیان قربتوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ۔ لیکن ان افواہوں کے باوجود بھی ان دونوں کا رشتہ مضبوط ہے۔
Bollywood Shadisبشکریہ






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔