کپل شرما ، سلمان خان کی ناپسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل

شائع 05 جولائ 2017 06:19pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کپل شرما سلمان خان کے ناپسندیدہ افراد کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہیں۔

سلمان خان نے اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی پروموشن کیلئے کپل کے شو کی شوٹ کیلئے انکار کردیا تھا اور اس کے بجائے سنیل گروور کے شو کو فوقیت دی تھی۔

کسی کو علم نہیں کے دونوں کے درمیان کیا مسئلہ ہوا ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ کپل نے فلم سلطان کی پروموشن کیلئے سلمان کو گھنٹو ں انتظار کرایا تھا۔

تاہم سلمان خان خود بھی کریو کو خوب انتظار کروانے کیلئے جانے جاتے ہیں تو ہوسکتا دونوں کے درمیان وقت مسئلہ بن کر کھڑا ہو۔

کپل شرما کے شو کے ایک ساتھی کا کہنا تھا کہ کپل نے سلمان کے بائیکاٹ پر پریشانی کا کوئی اظہار نہیں کیا ۔ ان کے انڈسٹری کے تقریباً تمام افراد سے زبردست مراسم ہیں۔اس لئے کپل کو فرق نہیں پڑتا اگر کوئی ان کے شو پر آنا پسند نہ کرے۔

بشکریہ دکن کرونِکل