اداکار وِکرم چیٹرجی ماڈل سونیا چوہان کے قتل کے الزام میں گرفتار
فائل فوٹومشہور اداکار وِکرم چیٹرجی کو کار حادثے میں جاں بحق ہونے والی مشہور ٹی وی اینکر اور ماڈل سونیا چوہان کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
کولکتہ پولیس کے مطابق اداکار وِکرم چیٹرجی کو ساؤتھ کولکتہ سے آدھی رات کو ایک مال کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ اداکار وِکرم چیٹرجی ماڈل کے قتل کا الزام لگنے کے بعد منظر سے غائب ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق وِکرم چیٹرجی کا غفلت سے ڈرائیونگ کرنا اس کار حادثے کی وجہ بنا جس نے مشہور ماڈل کی جان لی۔اداکار وِکرم پر مجرمانہ غفلت سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام تھا جس کے بعد اب ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے ایک ہفتہ قبل شائع ہوئی جس رپورٹ کی روشنی میں اداکار کو گرفتار کیا اس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے سے تقریبا 4.6 سیکنڈز قبل کار کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی،پھر تقریبا 2.1 سیکنڈ پہلے کار کی رفتار گھٹ کر 93 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ گئی اور حادثے سے صرف 1.6 سیکنڈ پہلے بریک نہیں لگایا گیا جس سے یہ ثابت ہوا کہ ڈرائیور اپنے قابو میں نہیں تھا۔
یاد رہے وِکرم چیٹرجی 29 اپریل کی رات ایک پارٹی سے واپسی پر سونیا چوہان کو ان کے گھر چھوڑنے جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔