دنیا کے آن لائن 10 خطرناک ترین سلیبریٹیز

شائع 07 جولائ 2017 07:21am

JUS

کیا آپ نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ سلیبریٹیز کو آن لائن سرچ کیا ہے؟ کیا جسٹن بیبر اور ایمی شومر آپ کے پسندیدہ سلیبریٹیز ہیں؟ اگر ایسا ہے تو انہیں سرچ کرنے سے پہلے خبردار ہوجائیں کیونکہ آپ کا ایک کلک آپ کو ایسی سائٹس پر لے جا سکتا ہے جو وائرس اور میلویئر سے بھر پڑی ہیں۔

انٹیل سکیورٹی کی جانب سے حال ہی میں شائع ہوئی آن لائن 10 خطرناک ترین سلیبریٹیز کی لسٹ کو شائع کیا گیا ہے جس میں ایمی شومر ٹاپ پر ہیں۔

اگر آپ "اِنسائیڈ ایمی شومر" یا "ٹرین ریک" سرچ کریں گے تو اس بات کا 16 فیصد سے زائد امکان ہے کہ آپ کا یک کلک آپ کو وائرس اور میلویئر سے بھرپور سائٹس پر لے جائے گا۔اس لسٹ میں دوسرا نمبر جسٹن بیبر کا ہے جن کو سرچ کرنا 15 فیصد رِسک پر مشتمل ہے۔

حال ہی میں انٹیل سکیورٹی کے چیف کنزیومر سکیورٹی اینجلسٹ گیری ڈیوس کا کمپنی کی ویب سائٹ پر یہ بیان سامنے کہ "آج کل صارفین موجودہ ثقافت اور چل رہے فیشن وغیرہ کو آن لائن ہی سرچ کرتے ہیں اور سکیورٹی کو خاطر میں لائے بنا کلکس کرتے چلے جاتے ہیں"۔

ان کا مزید کہنا تھا سائبر کرمنلز اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ صارفین کا رد عمل کیسا ہے اور انہیں کس طرح ان خطرناک وائرس اور میلویئر سے بھری ویب سائٹس پر لایا جائے۔

آج ہم آپ کو 10 خطرناک ترین سلیبریٹیز کی لسٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ان کے بارے میں جانیں اور سرچ اور کلکس کرنے میں ذرا احتیاط برتیں۔

ایمی شومر 16.11فیصد رِسک

schumer

جسٹن بیبر 15فیصد

justin

کارسون ڈیلی اور وِل اسمتھ 13.44 فیصد

daly

رِیہانہ 13.33 فیصد

rihanna

میلے سائرس 12.67 فیصد

miley

کرس ہارڈرِک 12.56 فیصد

chris

ڈینیل ٹوش 11.56 فیصد

daniel

سیلینا گومِز اور کیشا 11.11 فیصد

selena1