عاطف اسلم کو 'بے سُرا' کہنے والے کو کرارا جواب مل گیا
عاطف اسلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی سریلی آواز اور بے مثال گانوں کے وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ان کی یونیک آواز اور گانے کے انداز نے میوزک لوورز کو اپنا دیوانہ بنایا۔ ان کے البم 'دوری' نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی بھرپور شہرت اور پذیرائی حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔
لیکن جب انسان کامیابی کی راہیں طے کرتا جاتا ہے تو مداحوں اور سپورٹرز کے ساتھ ساتھ جلنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔عاطف اسلم سے ایسی ہی جلن بھارتی گلوکار ابھیجیت کو بھی ہونے لگی جس کا اظہار انہوں نے ایک ریالٹی شوکے دوران عاطف اسلم کو بے سُرا کہہ کر کیا۔
کچھ عرصہ قبل بھارت کے ایک ریالٹی شو میں ایک سنگر نے جب عاطف اسلم کا گایا ہوا گانا گایا تو ابھیجیت جو اس شو میں 'جج' کے فرائض انجام دے رہے تھے، سیخ پا ہوگئے۔ اور جلن میں عاطف اسلم کو بے سُرا کہہ گئے۔انہوں نے کہا جس گلوکار کی آواز سافٹ ویئر اور مشینوں سے ٹھیک کی جائے میں اسے گلوکار نہیں مانتا۔
https://youtu.be/l5aflRerpDI
تاہم عاطف اسلم نے ان کی اس بات پر دھیان نہ دیتے ہوئے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھی اور کامیاب گانوں اور البمز سے پوری دنیا میں شہرت اور پذیرائی حاصل کی۔
یاد رہے عاطف اسلم نے پاکستان سمیت کئی بھارتی فلموں میں بھی اپنی سریلی آواز کا جادو جگا کر گانوں کو سوپر ڈوپر ہِٹ بنایا ہے۔ اسی لئے ان کے مداحوں کی بھارت میں بھی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔